"> اقوامِ متحدہ میں عاصم افتخار کا دو ٹوک مؤقف: ویٹو پاور ختم یا اس کے استعمال پر پابندیاں ناگزیر - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

اقوامِ متحدہ میں عاصم افتخار کا دو ٹوک مؤقف: ویٹو پاور ختم یا اس کے استعمال پر پابندیاں ناگزیر

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے ویٹو پاور کے خاتمے یا اس پر سخت پابندیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں نئے مستقل اراکین کی شمولیت کو مسترد کر دیا ہے
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے ویٹو پاور کے خاتمے یا اس پر سخت پابندیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں نئے مستقل اراکین کی شمولیت کو مسترد کر دیا ہے

پاکستان نے اقوامِ متحدہ میں ویٹو پاور کی توسیع کو مسترد کرتے ہوئے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ ویٹو کا اختیار عالمی مسائل کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے

April 15, 2026

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل میں ویٹو کے اختیار کے حوالے سے پاکستان کے دیرینہ اور اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی امن و امان کے ضامن اس ادارے میں ویٹو پاور کو یا تو مکمل طور پر ختم کیا جائے یا اس کے استعمال پر کڑی پابندیاں عائد کی جائیں۔

اقوامِ متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ پاکستان مؤقف نہایت واضح اور مستقل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ مستقل اراکین کی جانب سے ویٹو کے من مانے استعمال نے عالمی مسائل کو سلجھانے کے بجائے مزید الجھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویٹو کے اختیار میں کسی بھی قسم کی توسیع یا نئے مستقل اراکین کا اضافہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، کیونکہ مزید ویٹو اختیارات مسئلے کو مزید پیچیدہ اور غیر جمہوری بنا دیں گے۔

اصولی مؤقف اور عالمی سلامتی

عاصم افتخار احمد نے اس مؤقف کو ایک اصولی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کو زیادہ شفاف، جوابدہ اورجمہوری بنانے کا حامی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ویٹو کے نظام میں اصلاحات نہ کی گئیں اور اسے محض چند ممالک کی اجارہ داری تک محدود رکھا گیا تو اقوامِ متحدہ کے قیام کے بنیادی مقاصد حاصل کرنا ناممکن ہو جائے گا۔ پاکستانی مندوب کے مطابق سلامتی کونسل میں اصلاحات کا عمل تمام رکن ممالک کی برابری اور انصاف کے اصولوں پر مبنی ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *