مبصرین کے مطابق، فرانس 24 کی یہ رپورٹ صحافتی توازن سے عاری ہے اور اس کا مقصد ایک قانونی انتظامی فیصلے کو بین الاقوامی تنازع کی صورت میں پیش کرنا ہے، جو نہ صرف صحافتی اصولوں کے منافی ہے بلکہ پاکستان کے خلاف منفی بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

October 25, 2025

افغان وفد کی قیادت نجيب حقانی کر رہے ہیں، جو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے سینئر رکن ہیں اور سراج الدین حقانی کی نگرانی میں سرحدی معاملات کے بعض امور دیکھ رہے ہیں۔

October 25, 2025

سہیل آفریدی کی جانب سے یہ پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے وہ تمام گاڑیاں بلوچستان سکیورٹی فورسز کو دینے کا مطالبہ کیا تھا جسے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منظور کر لیا تھا۔

October 25, 2025

ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی اداروں نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ملورڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں سرچ آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔

October 25, 2025

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

پاکستان ازبکستان کے ساتھ صحت کے تمام شعبوں میں تعاون کیلئے پُرعزم ہے، مصطفیٰ کمال

مشترکہ منصوبوں کے لئے مفاہمتی یادداشت یا معاہدے پر عملدرآمد اور میڈیکل یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی و تحقیقی اشتراک فروغ پر بھی اتفاق ہوا۔

1 min read

پاکستان ازبکستان کے ساتھ صحت کے تمام شعبوں میں تعاون کیلئے پُرعزم ہے، مصطفیٰ کمال

دونوں رہنماؤں نے صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

October 16, 2025

وفاقی وزیرِ برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ صحت کے تمام شعبوں میں تعاون کیلئے پُرعزم ہے،دونوں ملکوں کے عوام کی صحت کی بہتری کیلئے مل کر کام کریں گے، وزارتِ صحت کی سطح پر ادارہ جاتی تعاون کو بڑھایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف سے ملاقات کے دوران کیا۔

دونوں رہنماؤں نے صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ ملاقات میں صحت کے شعبے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور گہرے مراسم ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان طبی تعلیم، تحقیق اور ڈیجیٹل میڈیسن میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

مشترکہ منصوبوں کے لئے مفاہمتی یادداشت یا معاہدے پر عملدرآمد اور میڈیکل یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی و تحقیقی اشتراک فروغ پر بھی اتفاق ہوا۔ پاکستان میں تاشقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی کی شاخ کے قیام پر بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ طبی ماہرین کے لئے قلیل مدتی تربیت و انٹرن شپ پروگرامز ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔کارڈیالوجی،آنکولوجی،اینڈوکرائنولوجی اور سرجری میں تربیتی تعاون کو فروغ دیا جائے گا جبکہ ڈیجیٹل ہیلتھ، ٹیلی میڈیسن اور اے آئی پر مبنی تشخیص میں اشتراک کو بھی بڑھائیں گے ۔

دیکھیں: گیارہویں کلاس کے نتائج نے پنجاب کے تعلیمی معیار کو بے نقاب کردیا

متعلقہ مضامین

مبصرین کے مطابق، فرانس 24 کی یہ رپورٹ صحافتی توازن سے عاری ہے اور اس کا مقصد ایک قانونی انتظامی فیصلے کو بین الاقوامی تنازع کی صورت میں پیش کرنا ہے، جو نہ صرف صحافتی اصولوں کے منافی ہے بلکہ پاکستان کے خلاف منفی بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

October 25, 2025

افغان وفد کی قیادت نجيب حقانی کر رہے ہیں، جو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے سینئر رکن ہیں اور سراج الدین حقانی کی نگرانی میں سرحدی معاملات کے بعض امور دیکھ رہے ہیں۔

October 25, 2025

سہیل آفریدی کی جانب سے یہ پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے وہ تمام گاڑیاں بلوچستان سکیورٹی فورسز کو دینے کا مطالبہ کیا تھا جسے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منظور کر لیا تھا۔

October 25, 2025

ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی اداروں نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ملورڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں سرچ آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔

October 25, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *