پشاور: پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں اب تک 358 افراد جاں بحق جبکہ 181 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے
رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد ہونے والے افراد میں 287 مرد، 41 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں اور اسی طرح زخمیوں میں 144 مرد، 27 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔
جانی نقصان کے ساتھ ساتھ مالی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیلابی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث 780 گھر وں کو نقصان پہنچا ہے۔ جس میں 431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 349 گھر منہدم ہوگئے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلابی بارشوں سے شدید نقصان ہوا ہے لیکن سب سے زیادہ متاثر ضلع بونیر ہوا ہے، جہاں جاں بحق ہونے قفراد کی تعداد 225 ہے۔
یہ حادثات خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بونیر، سوات، باجوڑ، شانگلہ اور بٹگرام، صوابی میں پیش آئے۔ پی ڈی ایم اے
آئندہ دنوں میں پھر شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے
خیبر پختونخوا کے تمام متاثرہ اضلاع میں انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے
دیکھیں: مون سون کے مزید اسپیل آئیں گے، شدت پہلے سے زیادہ ہو گی؛ چیئرمین این ڈی ایم اے