رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

وزیراعظم شہباز شریف سے پرنس رحیم آغا خان پنجم کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے پرنس رحیم آغا خان پنجم کی ملاقات میں صحت، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے پرنس رحیم آغا خان پنجم کی ملاقات میں صحت، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور پرنس رحیم آغا خان پنجم کی ملاقات۔ دیہی ترقی، صحت، تعلیم اور موسمیاتی تحفظ میں شراکت داری بڑھانے پر تبادلہ خیال اور پرنس کریم آغا خان چہارم کی خدمات کو خراج تحسین۔

May 21, 2026

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر آئے ہوئے پرنس رحیم آغا خان پنجم نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں متعدد شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے معزز مہمان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا اور امن، استحکام اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعمیری روابط کے فروغ کے لیے ان کے عزم کو سراہا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے دیہی ترقی، صحت، تعلیم، آفات سے نمٹنے، موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی اور ڈیجیٹل مہارتوں کے شعبوں میں ادارے کے کردار کی تعریف کی، بالخصوص گلگت بلتستان اور چترال کے دُور دراز علاقوں میں نیٹ ورک کی خدمات کو نمایا ں طور پر تسلیم کیا گیا۔

وزیراعظم نے اے کے ڈی این پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید وسعت دے اور آغا خان یونیورسٹی کے ساتھ صحت و اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پرنس رحیم آغا خان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اے کے ڈی این شمالی علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے کے خطرات اور موسمیاتی مزاحمت کو مضبوط بنانے میں پاکستان کا ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے۔

وزیراعظم نے ایران امریکہ مذاکرات (اسلام آباد ٹاکس) کے لیے سرینا ہوٹل بلا معاوضہ فراہم کرنے پر پرنس رحیم آغا خان کی سخاوت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے باقاعدہ دورے پاکستان اور اسماعیلی برادری کے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔

ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان کے والد پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی سات دہائیوں پر محیط انسانی خدمات اور پاکستان کے ساتھ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان پوسٹ کی جانب سے جاری کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی پیش کیا۔ پرنس رحیم آغا خان پنجم نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسانی ترقی کے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دیکھیے: واشنگٹن اور تہران کے مابین ثالثی کی کوششیں تیز، محسن نقوی ایران پہنچ گئے

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *