وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خصوصی خط کونسل کی صدر کے حوالے کر دیا ہے۔

June 19, 2026

امریکہ نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے متعدد افراد اور کمپنیوں پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر کے ان کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔

June 19, 2026

پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ میں بھارت اور اسرائیل کا کردار

پاکستان کے لیے محض دفاعی حکمتِ عملی کافی نہیں رہی۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ریاست نہ صرف چوکس رہے بلکہ جارحانہ رویہ اختیار کرے۔ سفارتی محاذ پر مؤثر انداز میں حقائق کو اجاگر کیا جائے، عالمی میڈیا اور تھنک ٹینکس میں موجود یکطرفہ بیانیے کا مدلل جواب دیا جائے اور داخلی طور پر انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کو مزید مضبوط بنایا جائے۔
پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ میں بھارت اور اسرائیل کا کردار

اس تمام تر سرگرمی کے پیچھے حکمتِ عملی نہایت سادہ مگر خطرناک دکھائی دیتی ہے: پاکستان کو اندر سے کمزور کرنا، بلوچستان میں بدامنی کو ہوا دینا اور عالمی سطح پر ایک ایسا بیانیہ تشکیل دینا جس میں دہشت گردی کو “انسانی حقوق کی جدوجہد” کے طور پر پیش کیا جائے۔

February 3, 2026

دہشت گردی پاکستان کے لیے کوئی نیا چیلنج نہیں، مگر حالیہ انکشافات اس خطرے کی نوعیت کو مزید سنگین بنا رہے ہیں۔ اب یہ معاملہ محض داخلی سلامتی تک محدود نہیں رہا بلکہ ایک منظم بین الاقوامی بیانیاتی اور عملی مہم کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اسرائیلی مورخ ڈاکٹر ہائم بریشیتھ زابنر کا یہ کہنا کہ اسرائیل پاکستان پر حملوں کے لیے بلوچ عسکریت پسندوں، خصوصاً بی ایل اے کی حمایت کر رہا ہے، اس بدلتے ہوئے منظرنامے کی ایک اہم کڑی ہے۔

یہ دعویٰ بظاہر کچھ حلقوں کے لیے چونکا دینے والا ہو سکتا ہے تاہم پاکستان کے سیکیورٹی تجزیہ کاروں کے نزدیک یہ کوئی نئ پیش رفت نہیں۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف پراکسی نیٹ ورکس کے استعمال کے الزامات ماضی میں بھی سامنے آتے رہے ہیں، اور اب اسرائیل کی مبینہ شمولیت اس گٹھ جوڑ کو مزید واضح کرتی دکھائی دیتی ہے۔ اس تناظر میں امریکہ میں قائم نام نہاد تھنک ٹینک میمری کا کردار بھی قابلِ توجہ ہے، جسے سابق موساد اہلکار چلاتے ہیں اور جس نے بلوچستان ڈیسک قائم کر کے میر یار بلوچ جیسے متنازع کرداروں کو نمایاں کیا۔

اس تمام تر سرگرمی کے پیچھے حکمتِ عملی نہایت سادہ مگر خطرناک دکھائی دیتی ہے:
پاکستان کو اندر سے کمزور کرنا، بلوچستان میں بدامنی کو ہوا دینا اور عالمی سطح پر ایک ایسا بیانیہ تشکیل دینا جس میں دہشت گردی کو “انسانی حقوق کی جدوجہد” کے طور پر پیش کیا جائے۔ یہ تین جہتی منصوبہ دہشت گردی، نفسیاتی جنگ اور نام نہاد انسانی حقوق کی مہم پر مشتمل ہے، جس کا مقصد پاکستان کو سفارتی اور اخلاقی دباؤ میں مبتلا کرنا ہے۔

اس صورتحال میں پاکستان کے لیے محض دفاعی حکمتِ عملی کافی نہیں رہی۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ریاست نہ صرف چوکس رہے بلکہ جارحانہ رویہ اختیار کرے۔ سفارتی محاذ پر مؤثر انداز میں حقائق کو اجاگر کیا جائے، عالمی میڈیا اور تھنک ٹینکس میں موجود یکطرفہ بیانیے کا مدلل جواب دیا جائے اور داخلی طور پر انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

پاکستان کی خودمختاری اور استحکام کو نشانہ بنانے والی اس منظم مہم کا مقابلہ صرف بندوق سے نہیں بلکہ بیانیے سفارت کاری اور قومی یکجہتی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ یہی وہ محاذ ہے جہاں فیصلہ ہوگا کہ سچ غالب آتا ہے یا یہ سرد جنگ یونہی جاری رہتی ہے۔

دیکھیے: آپریشن ہیروف ناکام: پاکستانی فورسز کی فتح اور درپیش چیلنجز

متعلقہ مضامین

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *