سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا “مریم بی بی میں آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔ نواز شریف نے جس طرح ووٹ کو عزت دو کو جھوٹا بیانیہ بنایا وہ سب کے سامنے ہے۔
آپ نے ووٹ چوری کر کے حکومت بنائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا آپ کا چیلنج قبول ہے نیوٹرل امپائر کے ساتھ صاف اور شفاف الیکشن کروائیں۔ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادی ایک ساتھ ہوں ہمیں صرف لیول پلیئنگ فیلڈ دیں۔ آپ صرف دس نشستیں جیت کر دکھا دیں۔
حرمین شریفین کے معاہدے پر مؤقف
اسد قیصر نے حرمین شریفین کے معاہدے کے حوالے سے واضح کیا کہ حرمین شریفین ہمارے عقیدے، اعتقاد اور عوامی جذبات سے جُڑے ہیں۔ یہ کسی پارٹی کا معاہدہ نہیں بلکہ ریاست سے ریاست کا معاہدہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس پر سیاست نہ کی جائے۔
حکمِ اذاں تحریک کا اعلان
اسی طرح اسد قیصر نے اہم اعلان کیا کہ پاکستان تحریک انصاف 20 سے 24 ستمبر تک ربیع الاول کے بابرکت ایام میں “حکم اذاں” تحریک چلائے گی۔
دیکھیں: ایک ٹرائی اینگل بن گیا ہے جس میں بھارت، افغانستان اور پی ٹی آئی ہیں؛ خواجہ آصف
 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
															