"> امریکہ میں آر ایس ایس مخالف احتجاج، بی جے پی پر تنقید
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

امریکہ میں آر ایس ایس مخالف احتجاج: بی جے پی کا اقلیت مخالف ایجنڈا بے نقاب

امریکہ میں آر ایس ایس مخالف احتجاج، مظاہرین نے بی جے پی کے نظریاتی تعلق اور اقلیتوں سے متعلق پالیسیوں پر تنقید کردی۔
امریکہ میں آر ایس ایس مخالف احتجاج، بی جے پی پر تنقید

نیویارک میں آر ایس ایس کے سربراہ کی تقریر سے قبل احتجاج، مظاہرین کا اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام۔

August 29, 2026

امریکہ میں آر ایس ایس کے سربراہ کی تقریر سے قبل ہندوتوا نظریے کے خلاف امریکی سیاستدان اور عوام میدان میں آ گئے ہیں۔

عالمی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق نیویارک میں بھارتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ کے پروگرام سے قبل بھرپور احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس سے وابستہ گروہ اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد میں ملوث ہے۔

عالمی جریدے ڈی ڈبلیو کے مطابق نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کو تفرقہ پسند قرار دیا ہے۔

مظاہرین کے الزامات

امریکہ میں جاری احتجاج کے دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے مسلمانوں، سکھوں، دلتوں اور عیسائیوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو فروغ دیا ہے۔ ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سیاسی اثر و رسوخ کی حامل مودی کی جماعت بی جے پی بھی انتہا پسند آر ایس ایس کے نظریے پر ہی وجود میں آئی۔

بھارتی جریدے دی وائر نے بھی بھارتی سیاست کے علاوہ تعلیمی شعبے پر آر ایس ایس کے اثر و رسوخ کو آشکار کیا ہے۔ عالمی تجزیہ کار جیفرلو کرسٹوف کے مطابق بھارت میں من پسند نصاب کے ذریعے جامعات پر آر ایس ایس کے بڑھتے ہوئے غلبے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اقلیت مخالف نظریات کے حامل مودی کے ساتھ ساتھ ہندو تنظیم آر ایس ایس کو بھی عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔

دیکھیے: مودی حکومت کے خلاف کاکروچ پارٹی پھر سڑکوں پر، 5 ستمبر کو بڑے مارچ کا اعلان

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *