کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

سعودی عرب کے حدیدہ پر فضائی حملے، حوثیوں کا سخت ردِعمل، کشیدگی میں اضافہ

سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے حدیدہ میں حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی تصدیق کی ہے، جبکہ حوثیوں نے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ بحیرۂ احمر میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب کے حدیدہ پر فضائی حملے، حوثیوں کا سخت ردِعمل، کشیدگی میں اضافہ

سعودی اتحاد کے یمن کے حدیدہ اور کمران جزیرے پر فضائی حملے، حوثیوں کا سخت ردِعمل، بحیرۂ احمر میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ۔

July 25, 2026

سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران حوثیوں سے منسلک فوجی ٹھکانوں اور اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی اتحاد کے مطابق الحدیدہ بندرگاہ کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور تمام بندرگاہیں جہاز رانی کے لیے معمول کے مطابق کھلی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ تباہ کیے گئے اہداف کا تعلق بحیرۂ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات سے تھا۔ اتحاد نے خبردار کیا کہ اگر حوثیوں کی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں تو ان کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اس سے قبل حوثیوں سے وابستہ ٹی وی چینل المسیرہ نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی جنگی طیاروں نے الحدیدہ اور جزیرہ کمران پر فضائی حملے کیے۔ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی دعویٰ کیا کہ الحدیدہ میں ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

حوثی ترجمان نے کمران جزیرے پر حملے میں ایک خاتون کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی، جبکہ حوثی قیادت نے اس کارروائی کو سنگین نتائج کا باعث بننے والا اقدام قرار دیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل حوثی جماعت انصاراللہ نے دو سعودی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ انصاراللہ کے مطابق مذکورہ ٹینکروں نے ان کی جانب سے عائد بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

چھ روز قبل انصاراللہ نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا، جسے صنعاء ایئرپورٹ کی بندش اور یمن پر عائد محاصرے کے جواب میں کیا گیا اقدام قرار دیا گیا۔ حوثی ترجمان محمد عبدالسلام نے واضح کیا کہ یہ ناکہ بندی باب المندب کی مکمل بندش نہیں بلکہ صرف سعودی عرب سے متعلق بحری سرگرمیوں تک محدود ہے۔

دیکھیے: ایران کا امریکی حملوں میں جانی نقصان اور ایمیزون ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *