جنگ ستمبر 1965 کے چوتھے روز پاک فوج نے مختلف محاذوں پر بھارتی فوج کا مقابلہ کیا۔ سیکنڈ لیفٹیننٹ شبیر شریف نے بھی غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا۔

September 4, 2026

زیارت واقعے میں 8 ایف سی جوانوں کی شہادت اور شہدا کی میتوں کی بے حرمتی نے دہشتگردوں کی سفاکیت کو بے نقاب کردیا۔

September 4, 2026

زیارت کراس میں اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی کے اسکواڈ پر دہشتگردوں کے حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 11 دہشتگرد ہلاک اور 8 جوان شہید ہوگئے۔

September 4, 2026

بلوچستان میں لاپتا افراد اور بی ایل اے کے پراپیگنڈا کے تعلق پر نئے سوالات اٹھ گئے ہیں۔ شاہ فہد کیس کے بعد تجزیہ کاروں نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

September 4, 2026

بلوچستان میں دہشتگردوں کی پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 4, 2026

زیارت کراس حملے کے بعد ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے درمیان مبینہ تعاون اور رابطوں کے حوالے سے دعویٰ سامنے آیا ہے۔

September 4, 2026

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملہ، سعودی عرب کی ایران کو وارننگ

آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملے کے بعد سعودی عرب نے ایران کو خبردار کردیا۔
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، ایران کو وارننگ

آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملے میں 2 فلپائنی ملاح جاں بحق، سعودی عرب نے ایران کو خبردار کردیا۔

September 3, 2026

سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں اپنے آئل ٹینکر سدر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کو خبردار کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق حملے میں ٹینکر کے 2 فلپائنی ملاح جاں بحق ہوئے۔ ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر رہا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا۔

سعودی عرب نے اردن، بحرین اور کویت کو نشانہ بنائے جانے کی بھی مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے ان ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب ان ممالک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

سعودی عرب نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ کشیدگی کم کی جائے۔ ساتھ ہی عالمی بحری راستوں کی سلامتی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

وزارت خارجہ نے بین الاقوامی جہاز رانی اور عالمی توانائی کی فراہمی کے تحفظ پر بھی زور دیا۔ سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب فلپائن کے محکمہ تارکین وطن کے مطابق سعودی پرچم بردار ٹینکر ’سدر‘ پر حملے میں 2 فلپائنی ملاح ہلاک ہوئے۔ دیگر عملے نے جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔

اس سے ایک روز قبل بھی سعودی تیل لے جانے والے 2 سپر ٹینکروں کو آبنائے ہرمز میں نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ ان ٹینکروں پر نامعلوم سمت سے آنے والے پروجیکٹائل لگنے کی اطلاعات تھیں۔

آبنائے ہرمز میں حالیہ واقعات کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ اس صورتحال نے عالمی بحری آمدورفت اور توانائی کی فراہمی کے تحفظ سے متعلق خدشات بھی بڑھا دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جنگ ستمبر 1965 کے چوتھے روز پاک فوج نے مختلف محاذوں پر بھارتی فوج کا مقابلہ کیا۔ سیکنڈ لیفٹیننٹ شبیر شریف نے بھی غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا۔

September 4, 2026

زیارت واقعے میں 8 ایف سی جوانوں کی شہادت اور شہدا کی میتوں کی بے حرمتی نے دہشتگردوں کی سفاکیت کو بے نقاب کردیا۔

September 4, 2026

زیارت کراس میں اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی کے اسکواڈ پر دہشتگردوں کے حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 11 دہشتگرد ہلاک اور 8 جوان شہید ہوگئے۔

September 4, 2026

بلوچستان میں لاپتا افراد اور بی ایل اے کے پراپیگنڈا کے تعلق پر نئے سوالات اٹھ گئے ہیں۔ شاہ فہد کیس کے بعد تجزیہ کاروں نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

September 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *