کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

اسلام آباد میں ممکنہ امریکا-ایران مذاکرات: فائیو سٹار ہوٹلز کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا، سکیورٹی ہائی الرٹ، ٹرانسپورٹ بھی معطل کر دی گئی

اتوار کو اسلام آباد کے معروف فائیو سٹار ہوٹل میریٹ کی انتظامیہ نے مہمانوں کو ہدایت کی کہ وہ دوپہر تین بجے تک ہوٹل خالی کر دیں۔ ہوٹل کے جنرل مینیجر کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے ایک اہم ایونٹ کے لیے مکمل ہوٹل حاصل کر لیا ہے، جبکہ مہمانوں کے لیے متبادل انتظامات کی پیشکش بھی کی گئی۔
اسلام آباد میں مذاکرات کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ

حکام کے مطابق اگرچہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اگلے مرحلے سے متعلق باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم سفارتی سرگرمیوں اور عالمی بیانات کے بعد اسلام آباد میں پیشگی انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

April 19, 2026

اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے دوسرے دور کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہروں میں سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ایک بڑے فائیو سٹار ہوٹل کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ معطل کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اگرچہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اگلے مرحلے سے متعلق باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم سفارتی سرگرمیوں اور عالمی بیانات کے بعد اسلام آباد میں پیشگی انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

اتوار کو اسلام آباد کے معروف فائیو سٹار ہوٹل میریٹ کی انتظامیہ نے مہمانوں کو ہدایت کی کہ وہ دوپہر تین بجے تک ہوٹل خالی کر دیں۔ ہوٹل کے جنرل مینیجر کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے ایک اہم ایونٹ کے لیے مکمل ہوٹل حاصل کر لیا ہے، جبکہ مہمانوں کے لیے متبادل انتظامات کی پیشکش بھی کی گئی۔

اسی طرح اسلام آباد کے سرینا ہوٹل، جہاں اس سے قبل امریکا ایران مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا، نے بھی آئندہ چند روز کے لیے بکنگ بند کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہوٹل میں کمرے دستیاب نہیں، جسے ممکنہ سفارتی سرگرمیوں سے جوڑا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنرز نے اتوار سے پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ تاحکم ثانی معطل رکھنے کا حکم جاری کیا ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق نور خان ایئربیس کے اطراف واقع رہائشی علاقوں میں بھی سخت نگرانی کی جا رہی ہے، جہاں پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے اور صورتحال کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ دنوں میں عندیہ دے چکے ہیں کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ اسلام آباد میں طے پایا تو وہ خود بھی پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، تاہم کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہوا، جس کے بعد اگلے مرحلے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

دیکھئیے:فاکس نیوز رپورٹ: ٹرمپ کے پسندیدہ فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران کے درمیان بیک چینل رابطوں میں متحرک

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *