کوئٹہ کے علاقے شعبان میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ کارروائی 21 ستمبر کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کی گئی تھی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اب تک 13 شدت پسند ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
فورسز نے کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے ہیں۔ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق عسکریت پسندوں کے یہ ٹھکانے مقامی آبادی کے لیے خطرے کا باعث بن رہے تھے۔
کیچ اور کوئٹہ میں کارروائیاں
22 اور 23 ستمبر کو ضلع کیچ اور کوئٹہ ویسٹ میں بھی انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں میں مزید 6 شدت پسند ہلاک ہوئے۔ فورسز نے ممکنہ ٹھکانوں اور عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کو نشانہ بنایا۔
کارروائیوں کے دوران تونسہ شریف سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ صوبیدار محمد جمیل نے جامِ شہادت نوش کیا۔
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
دیکھیے: افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ، طورخم اور کوہاٹ میں فضائی جارحیت ناکام