اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی نے طالبان رہنماؤں پر عائد پابندیوں کی فہرست میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں۔ 10 مارچ 2026 کو جاری ہونے والے تازہ ترین مراسلے کے مطابق تنظیم کی پابندیوں کی زد میں موجود 100 سے زائد طالبان رہنماؤں میں سے 22 کی تفصیلات میں ترمیم کر دی گئی ہے۔
ان تبدیلیوں میں افغان طالبان کی موجودہ کابینہ کے کئی کلیدی وزراء اور عہدیداران شامل ہیں۔ سلامتی کونسل نے واضح کیا ہے کہ ان ریکارڈز کی اپڈیٹ سے پابندیوں کی نوعیت میں کوئی نرمی نہیں آئی ہے بلکہ تمام افراد بدستور سخت پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان پابندیوں میں عالمی سطح پر ان کے اثاثوں کا منجمد ہونا، بین الاقوامی سفری پابندیاں اور کسی بھی قسم کی اسلحہ کی فراہمی پر مکمل ممانعت شامل ہے۔
𝗨𝗡 𝗦𝗲𝗰𝘂𝗿𝗶𝘁𝘆 𝗖𝗼𝘂𝗻𝗰𝗶𝗹 𝗨𝗽𝗱𝗮𝘁𝗲𝘀 𝗧𝗮𝗹𝗶𝗯𝗮𝗻 𝗦𝗮𝗻𝗰𝘁𝗶𝗼𝗻𝘀 𝗟𝗶𝘀𝘁
— Afghan Analyst (@AfghanAnalyst2) March 16, 2026
The UN Security Council’s Sanctions Committee updated the records of 22 out of more than 100 listed Taliban leaders on 10 March 2026. The updates include several current Taliban cabinet… pic.twitter.com/ZaQbSSUOk5
اس فہرست کے حوالے سے ایک غیر معمولی پہلو یہ سامنے آیا ہے کہ طالبان کے سپریم لیڈر اور وزیرِ دفاع اس پابندیوں کی فہرست کا حصہ نہیں ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق جب برسوں قبل سلامتی کونسل نے طالبان کے خلاف پابندیوں کا یہ نظام ترتیب دیا تھا، تو اس وقت ان دونوں رہنماؤں کو تحریک کے اہم ترین یا فیصلہ سازی کرنے والے مرکزی ارکان میں شامل نہیں کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ان کے نام ابتدائی فہرست میں شامل نہیں ہو سکے۔
اقوامِ متحدہ کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی برادری افغانستان میں انسانی حقوق اور حکومتی ڈھانچے پر مسلسل تحفظات کا اظہار کر رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریکارڈز کی اپڈیٹ کا مقصد پابندیوں کے نظام کو فعال اور شفاف بنانا ہے تاکہ عالمی سطح پر طالبان رہنماؤں پر دباؤ برقرار رکھا جا سکے۔
دیکھیے: بدلتی ہوئی دنیا؛ ایران و امریکہ بحران کے تناظر میں مستقبلِ بلوچستان