امریکی کمیشن کی بھارت پر سخت تنقید؛ آر ایس ایس اور بھارتی خفیہ ایجنسی را پر پابندیوں کی سفارش کر دی

کمیشن نے امریکی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ اسلحے کی فروخت اور تجارتی روابط کو مذہبی آزادی کی صورتحال سے مشروط کرے اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ قوانین کے تحت پابندیاں عائد کرنے پر غور کرے۔
امریکی کمیشن کی بھارت پر سخت تنقید؛ آر ایس ایس پر پابندیوں کی سفارش کر دی

رپورٹ کے مطابق بھارت کے مختلف علاقوں میں مذہبی اقلیتوں کو بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے اور بعض ریاستی حکومتوں نے مذہب تبدیل کرنے سے متعلق قوانین کو مزید سخت بناتے ہوئے سزاؤں میں اضافہ کیا ہے۔

March 16, 2026

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی تازہ سالانہ رپورٹ میں بھارت کی بعض تنظیموں اور اداروں کے خلاف پابندیوں کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی آزادی کے حوالے سے حالات تشویشناک ہیں۔ کمیشن نے خاص طور پر ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس اور بھارت کے بیرونی خفیہ ادارے را کے خلاف کارروائی پر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ میں ایک بار پھر بھارت کو مذہبی آزادی کی صورتحال کے باعث خصوصی تشویش والے ممالک میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کے حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے مختلف علاقوں میں مذہبی اقلیتوں کو بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے اور بعض ریاستی حکومتوں نے مذہب تبدیل کرنے سے متعلق قوانین کو مزید سخت بناتے ہوئے سزاؤں میں اضافہ کیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ بعض مواقع پر حکام کی جانب سے شہریوں اور مذہبی پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور بے دخلی کے واقعات بھی سامنے آئے، جبکہ اقلیتوں کے خلاف ہجوم کے حملوں کو بھی برداشت کیا گیا۔ رپورٹ میں مہاراشٹر، اوڈیشہ اور اتر پردیش سمیت مختلف ریاستوں میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

کمیشن نے امریکی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ اسلحے کی فروخت اور تجارتی روابط کو مذہبی آزادی کی صورتحال سے مشروط کرے اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ قوانین کے تحت پابندیاں عائد کرنے پر غور کرے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بعض حالیہ قوانین اقلیتی اداروں اور مذہبی گروہوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی حکومت ماضی میں ایسے الزامات کو مسترد کرتی رہی ہے۔ نئی رپورٹ پر فوری طور پر سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم گزشتہ برس بھارتی وزارت خارجہ نے کمیشن کی رپورٹس کو متعصبانہ اور سیاسی محرکات پر مبنی قرار دیا تھا۔ بھارتی حکومت کا مؤقف رہا ہے کہ چند واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے جبکہ بھارت کا معاشرہ مذہبی تنوع اور ہم آہنگی کی مضبوط روایت رکھتا ہے۔ حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارت کو بدنام کرنے کی ایسی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

دیکھیے: ایران بھارت بحری تنازع: تین ایرانی جہازوں کی واپسی کے بدلے و بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت

متعلقہ مضامین

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں نیشنل فریڈم فرنٹ کے حملے کے بعد طالبان کے عسکری کندک میں شدید خوف پھیل گیا، واقعے میں 3 طالبان ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا۔

November 4, 2026

امریکی مڈٹرم انتخابات کے نتائج کے بعد پی ٹی آئی ایک بار پھر غیر ملکی سیاست سے امیدیں وابستہ کر رہی ہے، جبکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اور عدالتی نظام پر ان تبدیلیوں کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

November 4, 2026

امریکی مڈٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں برتری حاصل ہوگئی، ٹرمپ نے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

November 4, 2026

کالعدم بی ایل اے نے بشیر زیب بلوچ کو کمانڈر ان چیف کے عہدے سے الگ کر کے تمام اختیارات سینئر کمانڈ کونسل کے سپرد کر دیے ہیں۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *