لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک، 15 جوان شہید

ٹانک پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، جس میں 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے، تاہم بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے میں 15 بہادر سپوت شہید ہو گئے۔
ٹانک: فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک، 15 جوان شہید

ٹانک میں فتنہ الخوارج کا چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ ناکام، فائرنگ میں 12 دہشتگرد ہلاک، تاہم دھماکے میں 15 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

July 24, 2026

سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں فتنہ الخوارج کا بزدلانہ حملہ ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے میں وطن کے 15 بہادر سپوت شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ٹانک کی ایک پولیس چیک پوسٹ کی سکیورٹی توڑنے کی ناکام کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور شدید جوابی فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 12 خوارج کو موقع پر ہی جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید دباؤ کا شکار حملہ آوروں نے بزدلانہ اقدام کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی۔ اس شدید دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث 12 فوجی جوان، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا 1 اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔

ترجمان کے مطابق علاقے میں موجود دیگر خوارج کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے اعادہ کیا کہ آپریشن عزمِ استحکام کے تحت بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا اور شہدا کی قربانیاں قوم کے دفاع کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *