بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔

November 10, 2025

پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق “طالبان حکومت عملی اقدامات کرنے کے بجائے زبانی یقین دہانیوں پر اکتفا کر رہی ہے، جس سے دہشت گردی کے خلاف علاقائی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔”

November 10, 2025

خیبرپختونخوا کے تھانہ معیار لوئر دیر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے

November 10, 2025

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک 7 نومبر کو بھارتی فوج نے کیرن سیکٹر میں کارروائی کے نتیجے میں دو افراد کو ہلاک

November 10, 2025

سرحدی تعطل نے دونوں ممالک کے تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور مزدوروں میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے جس کے باعث بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں

November 10, 2025

شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ قونصلر خدمات کے لیے پہلے سے ملاقات کا وقت طے کریں تاکہ کام کی روانی اور نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

November 10, 2025

تحریک لبیک پر حکومت پاکستان نے پابندی عائد کر دی، کالعدم جماعت بھی قرار دے دیا گیا

وفاقی کابینہ کے آج کے فیصلے کے بعد وزارتِ داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

1 min read

تحریک لبیک پر حکومت پاکستان نے پابندی عائد کر دی، کالعدم جماعت بھی قرار دے دیا گیا

وزارتِ داخلہ کی جانب سے وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ ٹی ایل پی فرقہ وارانہ تشدد، املاک کی توڑ پھوڑ، اور اشتعال انگیز تقاریر میں ملوث رہی ہے۔

October 23, 2025

وفاقی حکومت نے مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے اس حوالے سے باقاعدہ سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی تھی، جس کی منظوری آج وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں دے دی گئی۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ ٹی ایل پی فرقہ وارانہ تشدد، املاک کی توڑ پھوڑ، اور اشتعال انگیز تقاریر میں ملوث رہی ہے۔ مزید کہا گیا کہ جماعت کے رہنماؤں نے بیرونِ ملک تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش کی، بالخصوص امریکہ اور فرانس کے خلاف انتہا پسندانہ بیانات دیے، اس لیے جماعت کو “کالعدم” قرار دینے کی سفارش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے سمری کی منظوری دیتے ہوئے وزارتِ داخلہ کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت قانونی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ فیصلہ پنجاب حکومت کی سفارش پر کیا گیا، جس نے ایک ہفتہ قبل ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرنے کا باضابطہ مطالبہ کیا تھا۔

پنجاب کابینہ نے 17 اکتوبر کو ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے کر وفاقی حکومت کو سمری ارسال کی تھی۔ اس سے قبل، ٹی ایل پی کے احتجاجی مظاہروں کے دوران مریدکے اور لاہور سمیت کئی شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جن میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے اور 2716 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔

ٹی ایل پی نے اپنے احتجاج کو “غزہ سے اظہارِ یکجہتی مارچ” قرار دیا تھا اور اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم 13 اکتوبر کو علی الصبح قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن کے نتیجے میں احتجاج ختم کر دیا گیا۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق، تحریک لبیک پاکستان کے خلاف درجنوں مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جن میں سے صرف لاہور میں 39 مقدمات شامل ہیں۔ متعدد مرکزی و ضلعی رہنما بھی گرفتار ہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق، آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 17(2) کے تحت کسی جماعت پر پابندی کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کرتی ہے۔ وفاقی حکومت یہ معاملہ پندرہ دن کے اندر عدالتِ عظمیٰ کو بھیجے گی، جس کا فیصلہ حتمی تصور ہوگا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، پاکستان میں سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ ماضی میں پی ٹی ایم، پی ٹی آئی، اور عوامی لیگ پر بھی پابندیوں کے اعلانات کیے جا چکے ہیں۔ ٹی ایل پی پر اس سے قبل 2021 میں بھی پابندی لگائی گئی تھی، جو بعد ازاں حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد ختم کر دی گئی تھی۔

وفاقی کابینہ کے آج کے فیصلے کے بعد وزارتِ داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

حکومت کے مطابق، یہ اقدام قومی سلامتی، داخلی امن، اور سفارتی مفادات کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔

دیکھیں: طلال چودھری کو دھمکیاں دینے والے تحریک لبیک کے کارکن گرفتار کرلیا گیا

متعلقہ مضامین

بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔

November 10, 2025

پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق “طالبان حکومت عملی اقدامات کرنے کے بجائے زبانی یقین دہانیوں پر اکتفا کر رہی ہے، جس سے دہشت گردی کے خلاف علاقائی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔”

November 10, 2025

خیبرپختونخوا کے تھانہ معیار لوئر دیر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے

November 10, 2025

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک 7 نومبر کو بھارتی فوج نے کیرن سیکٹر میں کارروائی کے نتیجے میں دو افراد کو ہلاک

November 10, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *