رپورٹس کے مطابق امریکا ایران پر مزید حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اسرائیل کو درجنوں اضافی ایندھن فراہم کرنے والے طیارے بھیجنے پر غور کر رہا ہے، تاہم ابھی نئے حملوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

July 18, 2026

انڈیا کا مشن چاند اب ایک نئے امتحان سے دوچار ہے کیونکہ بھارتی خلائی ادارہ آئی ایس آر او کے سائنسدان چھوڑ رہے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں 100 سے 120 سائنسدان آئی ایس آر او چھوڑ چکے ہیں، جس کے بعد حکومت نے استعفوں کی منظوری کا طریقہ مزید سخت کر دیا ہے۔

July 18, 2026

اقوامِ متحدہ کے عہدیدار الیگزینڈر زویف نے کہا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی اور طالبان سے روابط اب بھی برقرار ہیں۔ داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان بھی افغانستان سے سرگرم اہم دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہیں۔

July 18, 2026

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آخری سانس تک وطن کا دفاع کیا جائے گا۔ ایران نے امریکی حملوں سے جاں بحق شہریوں کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔

July 18, 2026

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کر دی۔ تین دن کی مسلسل نگرانی کے بعد کی گئی اس کارروائی میں ایک خارجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

July 18, 2026

بھارتی خلائی ادارے اسرو سے 120 سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی حکومت نے ریٹائرمنٹ کے قواعد سخت کر دیے۔ نجی خلائی شعبے کی تیزی سے ترقی اور بہتر معاوضوں کے باعث ماہر سائنسدان سرکاری ادارہ چھوڑنے لگے۔

July 18, 2026

کشمیر اور فلسطین کا حل ہی عالمی امن کی ضمانت ہے: پاکستانی مندوب

اقوام متحدہ میں پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا یو این قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل ناگزیر ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا یو این قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل ناگزیر ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب نے مسئلہ کشمیر و فلسطین کے فوری حل پر زور دیتے ہوئے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کی ہے۔

June 6, 2026

اکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بار پھر اپنا دوٹوک مؤقف دہراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کا انحصار جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع کے منصفانہ حل پر ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی سالانہ رپورٹ 2025 پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ تنازعات کو بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا ناگزیر ہے۔

پاکستانی مندوب نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ سال 2025 کے دوران بھارت اور پاکستان سے متعلق بیس سے زائد مراسلات سلامتی کونسل کے سامنے لائے گئے، جبکہ مئی 2025 میں اس ایجنڈے پر بند کمرہ مشاورت بھی ہوئی۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ اقدامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود جموں و کشمیر کا تنازع آج بھی عالمی توجہ کا مرکز ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دیا جائے جس کا وعدہ عالمی برادری نے ان سے کر رکھا ہے۔

عاصم افتخار احمد نے فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے غزہ امن منصوبے کی توثیق کرنے والی قرارداد 2803 پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست اور القدس الشریف کو اس کا دارالحکومت بنانے کے پاکستانی مؤقف کا اعادہ کیا۔

سلامتی کونسل میں اصلاحات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کونسل میں مستقل نشستوں اور ویٹو کے دائرہ کار میں توسیع کی سخت مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو زیادہ جمہوری اور جوابدہ عالمی نظام کی ضرورت ہے، اس لیے اصلاحات شفافیت اور اتفاقِ رائے کے اصولوں کے تحت ہونی چاہئیں تاکہ یہ چند مخصوص ممالک کے بجائے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کے مفادات کی عکاسی کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

رپورٹس کے مطابق امریکا ایران پر مزید حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اسرائیل کو درجنوں اضافی ایندھن فراہم کرنے والے طیارے بھیجنے پر غور کر رہا ہے، تاہم ابھی نئے حملوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

July 18, 2026

انڈیا کا مشن چاند اب ایک نئے امتحان سے دوچار ہے کیونکہ بھارتی خلائی ادارہ آئی ایس آر او کے سائنسدان چھوڑ رہے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں 100 سے 120 سائنسدان آئی ایس آر او چھوڑ چکے ہیں، جس کے بعد حکومت نے استعفوں کی منظوری کا طریقہ مزید سخت کر دیا ہے۔

July 18, 2026

اقوامِ متحدہ کے عہدیدار الیگزینڈر زویف نے کہا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی اور طالبان سے روابط اب بھی برقرار ہیں۔ داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان بھی افغانستان سے سرگرم اہم دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہیں۔

July 18, 2026

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آخری سانس تک وطن کا دفاع کیا جائے گا۔ ایران نے امریکی حملوں سے جاں بحق شہریوں کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔

July 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *