استنبول مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ طالبان وفد کے اندرونی اختلافات اور امریکا کو بطورِ ضامن لانے کے غیر متوقع مطالبے تھے، جس کا واضح مقصد مالی امداد بحال کرنا تھا

October 28, 2025

آکاخیل حملے کی ذمہ داری تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کی ہے جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں

October 28, 2025

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے

October 28, 2025

رپورٹ کے مطابق حکومتی پالیسی، برآمدات میں اضافہ اور ترسیلات زر نے معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کیا ہے

October 28, 2025

استنبول مذاکرات میں پاکستانی وفد نے امن و امان سے متعلق اہم مطالبات پیش کیے لیکن طالبان وفد کی جانب سے مثبت پیش رفت اور سنجیدگی نہ ہونے کے باعث مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے روک دیے گئے

October 28, 2025

پاکستان نے بھارت سے متصل فضائی حدود میں عارضی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ کل اور پرسوں 28 اور 29 اکتوبر کو صبح 6 سے 9 بجے تک یہ راستے بند رہیں گے

October 28, 2025

میں امن کا سفیر ہوں، پاک بھارت سمیت 7 جنگیں رکوائیں؛ ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں ایک گھنٹہ طویل خطاب

صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ پر الزام عائد کیا کہ اس نے ان کی ان کوششوں میں کوئی حمایت نہیں کی۔

1 min read

میں امن کا سفیر ہوں، پاک بھارت سمیت 7 جنگیں رکوائیں؛ ٹرمپ کا اقوام متحدہ میں ایک گھنٹہ طویل خطاب

انہوں نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کئی جنگوں کو ختم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جبکہ خود انہوں نے سات جنگیں ختم کرائیں جن میں آرمینیا اور آذربائیجان، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ، اسرائیل اور ایران کے علاوہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بھی شامل ہے۔

September 24, 2025

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں ناکام رہا ہے۔ چھ سال قبل جنرل اسمبلی سے ان کے آخری خطاب کے بعد دنیا میں سکون اور استحکام ختم ہو گیا ہے اور بہت بڑے بحران سر اٹھا چکے ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کئی جنگوں کو ختم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جبکہ خود انہوں نے سات جنگیں ختم کرائیں جن میں آرمینیا اور آذربائیجان، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ، اسرائیل اور ایران کے علاوہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بھی شامل ہے۔

صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ پر الزام عائد کیا کہ اس نے ان کی ان کوششوں میں کوئی حمایت نہیں کی۔

انڈیا اور چین کا ذکر

روس کے یوکرین پر حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے انڈیا اور چین پر الزام لگایا کہ وہ روس سے تیل خرید کر اس جنگ کی مالی معاونت کر رہے ہیں۔ انہوں نے یورپی ممالک پر بھی تنقید کی کہ وہ ایک طرف تو روس پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن دوسری طرف روسی تیل کی خریداری بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صدر نے کہا کہ وہ اس مسئلے پر آج یورپی رہنماؤں سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ان کے ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں۔ وہ سمجھتے تھے اس جنگ کو روکنا آسان ہو گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

فلسطینی ریاست کی مخالفت

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بعض ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ دراصل حماس کو انعام دینے کے مترادف ہے۔ حماس یرغمالیوں کو رہا کرنے سے انکار کر رہی ہے اور معقول امن تجاویز کو مسترد کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو بھلایا نہیں جا سکتا اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مہاجرت پر سوال

ان کی تقریر کا ایک بڑا حصہ مہاجرت پر مرکوز تھا جس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نے غیرقانونی مہاجرت پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں، جن میں غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور ملک بدری شامل ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان اقدامات نے خود مہاجرین کی جانیں بچانے میں بھی مدد کی کیونکہ بہت سے لوگ امریکا پہنچنے کی کوشش میں ہلاک ہو رہے تھے۔

صدر نے اقوام متحدہ پر غیرقانونی مہاجرت کی مالی معاونت کا الزام بھی عائد کیا اور دعویٰ کیا کہ یورپی ممالک مہاجرت کے اس حملے سے تباہ ہو رہے ہیں جبکہ اسے روکنے کی کوئی کوشش نہیں کر رہا۔

موسمیاتی تبدیلی سے انکار

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ کو ایک فریب قرار دیا اور کاربن کے اخراج میں کمی لانے کی عالمی کوششوں پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ قابلِ تجدید توانائی مہنگی اور غیر مؤثر ہے اور کوئلے، تیل اور گیس کا استعمال بہتر ہے۔

امریکہ کے صدر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اقوامِ متحدہ اور دیگر اداروں کی موسمیاتی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئی ہیں۔

صدر نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے کئی ممالک پر عائد کیے گئے محصولات کا مقصد امریکی معیشت کا تحفظ تھا جو ان کے بقول ان ممالک کے اقدامات سے متاثر ہوئی تھی جو بین الاقوامی تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

دیکھیں: شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

متعلقہ مضامین

استنبول مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ طالبان وفد کے اندرونی اختلافات اور امریکا کو بطورِ ضامن لانے کے غیر متوقع مطالبے تھے، جس کا واضح مقصد مالی امداد بحال کرنا تھا

October 28, 2025

آکاخیل حملے کی ذمہ داری تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کی ہے جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں

October 28, 2025

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے

October 28, 2025

رپورٹ کے مطابق حکومتی پالیسی، برآمدات میں اضافہ اور ترسیلات زر نے معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کیا ہے

October 28, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *