باجوڑ اور شیخ ادریس قتل کے واقعات نے فتنہ الخوارج اور کابل انتظامیہ کے گٹھ جوڑ کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے۔ افغان سرزمین سے ہونے والی سرپرستی، آڈیو لیکس اور دہشت گردوں کی شناخت یہ ثابت کرتی ہے کہ سرحد پار موجود محفوظ پناہ گاہیں خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہیں۔

May 15, 2026

اے آر وائی نیوز نے علامہ طاہر اشرفی کے خلاف وائرل ہونے والے اسکرین شاٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ادارے کا اس بے بنیاد خبر سے کوئی تعلق نہیں۔

May 15, 2026

ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

May 15, 2026

فتنہ الخوارج کے نائب امیر اور ٹارگٹ کلر کی آڈیو لیک نے شیخ ادریس کے قتل کی سازش کو بے نقاب کر دیا، جس میں عالم دین کو ریاست کی حمایت پر نشانہ بنانے اور داعش کا نام بطور ڈھال استعمال کرنے کے حقائق سامنے آئے ہیں۔

May 15, 2026

باجوڑ کے ڈمانگی کیمپ حملے کی تحقیقات میں خودکش حملہ آور کی شناخت جلال الدین عرف سجاد (افغان شہری) کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ دیگر ہلاک دہشت گرد بھی افغان قرار دیے گئے ہیں۔

May 15, 2026

افغانستان میں طالبان کے زیرِ سایہ میڈیا اور ڈیجیٹل ہینڈلز کی جانب سے پاکستان مخالف بیانیے کو فروغ دینے کے لیے منظم پروپیگنڈا مہم کا انکشاف ہوا ہے۔

May 15, 2026

فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب: شیخ ادریس کے قتل کی منصوبہ بندی کی آڈیو لیک

فتنہ الخوارج کے نائب امیر اور ٹارگٹ کلر کی آڈیو لیک نے شیخ ادریس کے قتل کی سازش کو بے نقاب کر دیا، جس میں عالم دین کو ریاست کی حمایت پر نشانہ بنانے اور داعش کا نام بطور ڈھال استعمال کرنے کے حقائق سامنے آئے ہیں۔
فتنہ الخوارج کے نائب امیر اور ٹارگٹ کلر کی آڈیو لیک نے شیخ ادریس کے قتل کی سازش کو بے نقاب کر دیا، جس میں عالم دین کو ریاست کی حمایت پر نشانہ بنانے اور داعش کا نام بطور ڈھال استعمال کرنے کے حقائق سامنے آئے ہیں۔

چارسدہ میں شیخ ادریس کے قتل کی تحقیقات میں مبینہ آڈیو لیک کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں واقعے سے منسلک نیٹ ورک کے بارے میں نئے انکشافات ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ادارے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

May 15, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ ادریس صاحب کے قتل کے پیچھے چھپے محرکات اور اصل کرداروں کا سراغ مل گیا ہے۔ فتنہ الخوارج کے نائب امیر برجان اور ایک ٹارگٹ کلر کے درمیان ہونے والی ٹیلی فون کال کی ریکارڈنگ منظر عام پر آگئی ہے، جس میں شیخ ادریس رح کو نشانہ بنانے کی باقاعدہ منصوبہ بندی اور اس کے پس پردہ وجوہات کی تفصیلات موجود ہیں۔

قتل کی منصوبہ بندی

لیک شدہ آڈیو کال میں برجان نامی خارجی کمانڈر کو ٹارگٹ کلر کو واضح ہدایات دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ گفتگو سے یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ مولانا ادریس کو محض اس بنیاد پر نشانہ بنایا گیا کہ وہ ریاست پاکستان، پاک فوج اور ملک کی سیاسی قیادت کے حق میں بیانات دیتے تھے اور دہشت گردی کے خلاف برسرِ پیکار اداروں کی حمایت کرتے تھے۔ خوارج کے اس کمانڈر نے ہر صورت شیخ ادریس کو قتل کرنے پر زور دیا، جس کے لیے مبینہ طور پر ایک ملین ڈالر کی خطیر رقم بھی مقرر کی گئی تھی۔

دہشت گرد گروہوں کا نام بدلنا

اس واقعے کا سب سے اہم پہلو دہشت گرد تنظیموں کی وہ حکمت عملی ہے جس کے تحت وہ واردات کے بعد اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ بظاہر شیخ ادریس کے قتل کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی ہے، لیکن لیک ہونے والی آڈیو کال نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ کاروائی دراصل فتنہ الخوارج نے انجام دی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں عوام کو گمراہ کرنے اور عالمی دباؤ سے بچنے کے لیے مختلف ناموں کا استعمال کرتی ہیں، جبکہ حقیقت میں یہ تمام گروہ ایک ہی نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

طالبان اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ

تحقیقاتی ذرائع اور دستیاب شواہد اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ یہ تمام دہشت گرد گروہ آپس میں منظم ہیں اور انہیں افغان طالبان کی جانب سے فنڈنگ اور مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ سرحد پار سے ملنے والی یہ سرپرستی پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے اور جید علما کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہو رہی ہے، تاکہ معاشرے میں عدم استحکام پیدا کیا جا سکے۔

علماء اور انسانیت دشمن

آڈیو لیک نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ فتنہ الخوارج اور اس کے حواری کسی مذہب یا نظریے کے پیروکار نہیں بلکہ خالصتاً اسلام اور انسانیت دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں۔ ان کا مقصد ان آوازوں کو خاموش کرنا ہے جو ملک میں امن، اتحاد اور آئین کی حکمرانی کی بات کرتی ہیں۔ اس انکشاف کے بعد سکیورٹی اداروں نے اپنا گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے باقی ماندہ عناصر کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

باجوڑ اور شیخ ادریس قتل کے واقعات نے فتنہ الخوارج اور کابل انتظامیہ کے گٹھ جوڑ کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے۔ افغان سرزمین سے ہونے والی سرپرستی، آڈیو لیکس اور دہشت گردوں کی شناخت یہ ثابت کرتی ہے کہ سرحد پار موجود محفوظ پناہ گاہیں خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہیں۔

May 15, 2026

اے آر وائی نیوز نے علامہ طاہر اشرفی کے خلاف وائرل ہونے والے اسکرین شاٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ادارے کا اس بے بنیاد خبر سے کوئی تعلق نہیں۔

May 15, 2026

ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

May 15, 2026

باجوڑ کے ڈمانگی کیمپ حملے کی تحقیقات میں خودکش حملہ آور کی شناخت جلال الدین عرف سجاد (افغان شہری) کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ دیگر ہلاک دہشت گرد بھی افغان قرار دیے گئے ہیں۔

May 15, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *