بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

اقوام متحدہ کی رپورٹ: افغان طالبان کے 4 سالہ دور میں گرفتاریوں اور ماورائے عدالت ہلاکتوں میں اضافہ

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک سابق افغان کمانڈر کو 24 دسمبر کو ایران کے دارالحکومت تہران میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جسے طالبان دور میں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے جوڑا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ: افغان طالبان کے 4 سالہ دور میں گرفتاریوں اور ماورائے عدالت ہلاکتوں میں اضافہ

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق سرکاری اہلکار، سیکیورٹی فورسز کے ارکان اور طالبان مخالف عناصر اب بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ ان کے خلاف کارروائیوں میں شفاف قانونی عمل کی کمی پائی جاتی ہے۔

January 9, 2026

اقوام متحدہ نے افغان طالبان کے چار سالہ اقتدار کے دوران افغانستان میں ہونے والی گرفتاریوں، تشدد اور ماورائے عدالت ہلاکتوں سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

یو این رپورٹ کے مطابق صرف سال 2025 کے دوران افغانستان میں سابق افغان فوج کے 123 اہلکاروں کو قتل کیا گیا، جبکہ 131 افراد کو مختلف نوعیت کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعات طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد مسلسل سامنے آ رہے ہیں، جو انسانی حقوق کی مجموعی صورتحال پر سوالیہ نشان ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک سابق افغان کمانڈر کو 24 دسمبر کو ایران کے دارالحکومت تہران میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جسے طالبان دور میں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے جوڑا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک افغان انٹیلی جنس اہلکار نے متعدد حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے، جس سے ملک کے اندر اور باہر جاری پرتشدد سرگرمیوں کے منظم ہونے کا تاثر ملتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق سرکاری اہلکار، سیکیورٹی فورسز کے ارکان اور طالبان مخالف عناصر اب بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ ان کے خلاف کارروائیوں میں شفاف قانونی عمل کی کمی پائی جاتی ہے۔

اقوام متحدہ نے افغان طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی پاسداری کریں، ماورائے عدالت کارروائیوں کا خاتمہ کریں اور تمام شہریوں کو قانونی تحفظ فراہم کریں۔ رپورٹ میں عالمی برادری سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے۔

دیکھیں: طالبان کی جانب سے عوامی مظاہروں پر تشدد کے مبینہ واقعات؛ اے ایف ایف کی شدید مذمت

متعلقہ مضامین

بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *