وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں طبی سہولیات نہ ملنے کا دعویٰ غلط ہے۔ ان کے مطابق عمران خان کا کئی مرتبہ ڈاکٹروں نے معائنہ کیا ہے اور جیل کا عملہ روزانہ تین بار ان کا بلڈ پریشر اور دیگر طبی علامات چیک کرتا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ عمران خان کو علاج کے لیے پمز ہسپتال بھی منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور نومبر میں انجیکشن بھی لگایا۔
انہوں نے بشریٰ بی بی کے سیل میں چوہوں، کاکروچ اور سانپ نکلنے کے دعوے کو بھی مسترد کردیا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جیل میں دوسرے قیدیوں سے زیادہ سہولیات حاصل ہیں۔
انہوں نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ لوگ مکافاتِ عمل کا شکار ہیں۔
دیکھیے ؛ عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہوئی تو حکومت سہولت دے گی، رانا ثناء اللہ





