صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ائیرکرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں جے10 جنگی طیارے تیار کیے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ وہی جے10 طیارہ ہے جس نے حال ہی میں معرکہ حق میں کلیدی کردار کیا۔
دورے کے موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا تھا جے 10 اور جے ایف17طیاروں نے پاک فضائیہ کو قوت بخشی، معرکۂ حق اور بنیان مرصوص میں ان جے 10 اور جے ایف17 طیاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ذراٗع کے مطابق صدر آصف علی زرداری پہلے غیرملکی صدر ہیں جنہوں نے اس کمپلیکس کا دورہ کیا، اس موقع پر بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو اور سینیٹرسلیم مانڈوی والا بھی انکے ہمراہ تھے۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو اورسینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی صدرِ پاکستان کے ہمراہ تھے اسی طرح پاکستانی سفیر بھی آصف علی زرداری کے ہمراہ تھے۔
بھارت سے جنگ بندی کے تقریباً چار ماہ بعد پاکستانی صدر نے ائیر کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدرِ پاکستان کو جے 10، جے ایف 17 اور جے 20 اسٹیلتھ فائٹرز پر بریفنگ بھی دی گئی ہے۔