آصف زرداری کا چین میں جے10 سی طیارے بنانے والے کمپلیکس کا دورہ

معرکۂ حق اور بنیان مرصوص میں جے 10 اور جے ایف17 طیاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا
معرکۂ حق اور بنیان مرصوص میں ان جے 10 اور جے ایف17 طیاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

صدر آصف علی زرداری پہلے غیرملکی صدر ہیں جنہوں نے اس کمپلیکس کا دورہ کیا،

September 15, 2025

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ائیرکرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں جے10 جنگی طیارے تیار کیے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ وہی جے10 طیارہ ہے جس نے حال ہی میں معرکہ حق میں کلیدی کردار کیا۔

دورے کے موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا تھا جے 10 اور جے ایف17طیاروں نے پاک فضائیہ کو قوت بخشی، معرکۂ حق اور بنیان مرصوص میں ان جے 10 اور جے ایف17 طیاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ذراٗع کے مطابق صدر آصف علی زرداری پہلے غیرملکی صدر ہیں جنہوں نے اس کمپلیکس کا دورہ کیا، اس موقع پر بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو اور سینیٹرسلیم مانڈوی والا بھی انکے ہمراہ تھے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو اورسینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی صدرِ پاکستان کے ہمراہ تھے اسی طرح پاکستانی سفیر بھی آصف علی زرداری کے ہمراہ تھے۔

بھارت سے جنگ بندی کے تقریباً چار ماہ بعد پاکستانی صدر نے ائیر کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدرِ پاکستان کو جے 10، جے ایف 17 اور جے 20 اسٹیلتھ فائٹرز پر بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

دیکھیں: صدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو کے ہمراہ دس روزہ طویل دورے پر چین روانہ ہو گئے

متعلقہ مضامین

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے دہشتگردی کے خلاف قربانیوں، افغانستان سے حملوں اور عالمی پابندیوں کے نظام کو مؤثر بنانے پر زور دیا۔

November 22, 2026

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ایسا مستقل جوہری معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جسے مستقبل کا کوئی امریکی صدر تبدیل نہ کر سکے۔

November 22, 2026

رانا ثنا اللہ نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق تنازع کے حل کے لیے ملک میں ریفرنڈم کرانے کی تجویز پیش کردی۔

November 22, 2026

بنگلا دیش نے بھارت پر ملک میں بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کردیا، عوامی لیگ کو بھارتی پراکسی قرار دینے کا دعویٰ بھی سامنے آگیا۔

November 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *