حکومت کاپروف آف رجسٹریشن کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں ۳سے٦ماہ تک کی توسیع پرغور
اسلام آباد:حکومتِ ہاکستان کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن پی اوآر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کےقیام میں ۳سے٦ماہ کی توسیع پر غورکیاجاہاہے،پروف آف رجسٹریشن کارڈ کے حامل مہاجرین کےقیام ٦ ماہ توسیع کی تجویزکابینہ کوبھیجی جائے گی۔
افغان مہاجرین کےمتعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد۔ جس میں وزارتِ داخلہ،وزارت خارجہ اور سیکیورٹی کےحکام شریک ہوئے۔اجلاس میں مہاجرین کے قیام میں ۳سے٦ماہ تک کی توسیع پر غور کیا گیا۔
ذرائع کےمطابق پروف آف رجسٹریشن کارڈ کےحامل افغان مہاجرین کےقیام میں ٦ماہ توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائےگی،یادرہے ایسےشہری بھی موجود ہیں جو پاکستان میں پیداہوئے جنکا کُل اثاثہ،سرمایہ پاکستان میں ہی ہے مزید یہ کہ افغان باشندوں کی جاِئیداد،کاروبار سب پاکستان میں ہےلہذاتمام معاملات کے حل کےلیے انکو وقت درکارہوگا۔
واضح رہے کہ رواں سال پاکستان سے مہاجرین کی ایک بڑی تعداد کو واپس اپنے مُلک بھیجاگیاہے،اسکے علاوہ ہمسایہ ملک ایران سے بھی پڑوسی ملک کے باشندوں کی ایک بڑی تعداد اپنے ملک افغانستان واپس پہنچی ہے۔
حال ہی میں چین میں ہونے والی ملاقاتیں جن میں پاکستان،افغانستان اورچین کے وزرائے خارجہ شریک رہے۔مذکورہ ملاقاتیں تعلقات کی بہتری میں خاصا اثراندازہوئی ہیں۔ مزید یہ کہ افغان حکام نےپاکستان سے مہاجرین کی بے دخلی کی پالیسی پرنظرثانی کی بھی اپیل کی تھی۔
دیکھیں: ٹی ٹی پی اور ایران کے درمیان: پاکستان اب نظرانداز افغانستان کا بوجھ کیوں نہیں اُٹھا سکتا