باجوڑ خیبرپختونخو ا۳جولائی۲۰۲۵: باجوڑ کی تحصیل خار میں دھماکا خیز مواد سے سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کےنتیجےمیں میں اسسٹنٹ کمشنر نواگئی، تحصیلدار، صوبیدار اور پولیس اہلکار سمیت ۵ افراد شہید ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہیں۔
پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پہنچ گئی
باجوڑدھماکےمیں ۱۰ سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے، دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائےوقوعہ پہنچ گئی۔
دھماکے کا ذمہ دار کون؟
ذرائع کاکہناہیکہ حالیہ دنوں میں پاک۔افغان تعلقات نمایاں طورپربہتری کی جانب رواں تھے،لیکن اچانک اس طرح کےواقعات برادرممالک کو ایک مرتبہ پھر سنجیدگی سےسوچنےپرمجبور کرہےہیں بالخصوص افغانستان کواپنی پالیسی پرنظرِثانی کی ضرورت ہے افغان سرزمین ہمیشہ کہیں دہشتگردانہ کاروائیوں کےلیےتواستعمال نہیں ہورہی؟اور آخرایسی کونسی قوتیں ہیں جوہمسایہ اسلامی ممالک ایک ساتھ نہیں دیکھ سکتیں۔