بیان کے اختتام پر جیل انتظامیہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام تر سہولیات قانون کے مطابق دی جا رہی ہیں، ان کی صحت، سکیورٹی اور حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، اور وہ دیگر قیدیوں کی نسبت کہیں زیادہ مراعات کے حامل ہیں۔

July 15, 2025

ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی حکّام کا خصوصی شکریہ ادا کیا

July 15, 2025

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز بیس سے چوبیس جولائی تک کھیلی جائے گی

July 15, 2025

اجلاس میں شرکت سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ ہال میں چائنہ کےصدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی

July 15, 2025

رپورٹ کے مطابق 2025 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران افغانستان اور پاکستان کے درمیان تجارت کا حجم تقریباً ایک ارب ڈالر رہا

July 14, 2025

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں خصوصی سہولیات، قانونی معاونت اور خاندانی رسائی دی جا رہی ہے، حکومتی ذرائع نے واضح کیا ہے۔

July 14, 2025

خیبر چیمبر کے نمائندوں کی پشاور میں ایران قونصل سے ملاقات۔اراکین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار

قونصل جنرل علی بنفشی خان نےخیبر چیمبر کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا یہ ایران کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے پاکستان نے ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔

1 min read

قونصل جنرل علی بنفشی خان نےچیمبر کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایران کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے پاکستان نے ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔

خیبر چیمبر کے وفد نے ایرانی قوم کے ساتھ اظہارِہمدردی کی

ایران کے قونصل جنرل علی بنفشی خان نے خیبر چیمبر کے وفد کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایران کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملےمیں پاکستان نے ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔

ایران کے خلاف صف آراء

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ اسلامی دنیا کے کچھ رہنماء ایران کے خلاف صف آرا ہوکر ایران کے خلاف اشتعال انگیز رویّہ اپنائے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام مسلمانوں کے دل ایران کے ساتھ تھے، اور یہ ایران کے لیے قابلِ فخر کاباعث ہے۔

خیبر چیمبر کے وفد نے ایرانی قوم کے ساتھ اظہارِہمدردی کی اور انہیں عظیم الشان اور تاریخی فتح پر مبارکباد دی۔

ایران کا اسرائیل کے خلاف مؤقف

سید جواد حسین کاظمی خیبر چیمبر آف کامرس
انہوں نے کہا کہ ایران نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف اپنا موقف مضبوطی و جواں مردی سے پیش کیا اور بہادری سے مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اقوامِ عالم پراضح کردیا کہ اسلام پسند اقوام کیسے ظلم و بربریّت کے خلاف کھڑی ہوتی ہے۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ برادر اسلامی ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

دیگر اراکین

وفد میں ایگزیکٹو ممبران کامران رضا، صغیر داد آفریدی، ملک اعجاز آفریدی، محمد ہارون صابر، اعجاز زرین خٹک، شاہزیب خان، علی فیصل، اور ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر اور سینئر صحافی قاضی فضل اللہ شامل تھے۔

قونصل جنرل کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کا برادر اسلامی ملک ہے۔اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس بھائی چارے کو مزید مضبوط و مستحکم بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس کم کر دیئے ہیں اور امید ظاہر کی ہیکہ پاکستان بھی ایرانی مصنوعات پر ٹیکس میں کمی کرے گا تاکہ دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ ملے۔

انہوں نے پشاور میں صنعتی نمائش کے انعقاد میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

دونوں برادر و ہمسایہ اسلامی ممالک کی جانب سے تعلقات کو مزید مضبوط،مستکم بنانے اور اقتصادی تعاون کےبڑھانے پر دلچسپی کا اظہار کیاگیا۔

دیکھیں:ایران کشیدگی میں کمی:قطرمیں امریکی بیس پرحملہ کے بعدجنگ بندی کا اعلان

متعلقہ مضامین

بیان کے اختتام پر جیل انتظامیہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام تر سہولیات قانون کے مطابق دی جا رہی ہیں، ان کی صحت، سکیورٹی اور حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، اور وہ دیگر قیدیوں کی نسبت کہیں زیادہ مراعات کے حامل ہیں۔

July 15, 2025

ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی حکّام کا خصوصی شکریہ ادا کیا

July 15, 2025

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز بیس سے چوبیس جولائی تک کھیلی جائے گی

July 15, 2025

اجلاس میں شرکت سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ ہال میں چائنہ کےصدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی

July 15, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *