علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت
اسلام آباد انسپکٹرعلی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت ماہِ محرم الحرام کی سکیورٹی کے متعلق اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی،ایس ایس پی،ایس پی اور ایس ایچ او نے شرکت کی۔پولیس ترجمان کے مطابق اجلاس میں شریک تمام ارکان نے اپنےاپنے علاقوں کی مجالس،جلوسوں اور امام بارگاہوں کے متعلق تفصیلا آگاہ کیا۔
محرم کےحوالے سے انتظامات
آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ تمام افسران محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات شروع کردیں۔امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقاتیں کریں وراسی طرح جلوس و مجالس کے مقامات کا دورہ کریں۔ منتظمین سےمسلسل رابطہ میں رہیں تاکہ بدامنی، خلفشار کی نوبت تک نہ آسکے۔ماہِ محرم الحرام امن وسلامتی سے گزرپائے، ماہِ محرم کو بدامنی کے خطرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔
انسپکٹرعلی ناصر رضوی کا مزید کہنا تھا کہضلع بھر میں سرچ اینڈ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیے جائیں۔جلوس و امام بارگاہوں کی حفاطت کو یقینی بنایا جائے۔حفاظتی اقدامات میں بہتری لانےکےلیےسیف سٹی میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جائےگا۔
آئی جی علی ناصر رضوی نے مزید کہا کہ مؤثرحفاظتی نگرانی کےلیےڈرونزاور کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔افسران محرم الحرام کی سیکورٹی کے حوالے سے پولیس جوانوں کو روز کی بنیاد پرتربیت دیں۔
دیکھیں: افغانستان کا چین سے تیل معاہدہ ختم