پاکستان نے اسرائیل پرایٹمی قیاس آرائیاں حملے سے متعلق بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا،اور کہا قومی سالمیت سب سے مقدم ہے۔
اسلام آباد: پاکستان نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ایٹمی قیاس آرائیوں کو سختی سے مسترد کردیا ہے جن میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ پاکستان نےاسرائیل کو ایٹمی حملے کی دھمکی دی ہے۔ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے ان قیاس آرائیوں یہ کہتے ہوئے جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا کہ یہ وطنِ عزیز کی سالمیت کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ نیز اس سے عوام کے اذہان میں شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں۔
من گھڑت معلومات
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور اسکا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے۔ لہذا کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے احتراز کیا جائے۔کسی بھی پاکستانی ادارے یا حکومتی ذمہ دار نے اس طرز کا بیان جاری نہیں کیا جو ان قیاس آرائیوں کو درست ثابت کرسکے۔
پاکستان کی سالمیت سب سے مقدّم
حکومتِ پاکستان کے بیان کے مطابق پاکستان کا ایٹمی پروگرام کڑی نگرانی اور نظم و ضبط کے تحت کام کررہا ہے دفاعی پالیسی میں کسی بھی طرز کی کوئی تبدیلی نہیں آئی ایٹمی پروگرام مکمل طور پر دفاعی حکمتِ عملی پر مبنی ہے۔
ذمہ داران کے خلاف کاروائی
سائبر کرائم ودیگر تفتیشی ادارے بے بنیاد قیاس آرائیوں اور جعلی خبروں کے متعلق تحقیق کررہے ہیں
اور جلد از جلد ذمہ داران کے خلاف کاروائی علم میں لائی جائے گی جوکہ اب ناگزیر ہوچکی ہے۔
خطرناک اثرات مرتّب
ماہرین کا کہنا ہیکہ ان سنجیدہ معاملات میں کسی بھی قسم کی جھوٹی و بے بنیاد خبر اور قیاس آرائیاں عالمی سطح پر خطرناک اثرات مرتّب کرسکتی ہیں۔ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تھا کہ یہ ایٹمی قیاس آرائیاں نہ صرف ملکی سطح پر پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کرتی ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی سالمیت و تششص کو متاثر کرتی ہیں ۔
لہذا ہمیں ہمیں قومی و ملّی مفاد کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
دیکھیئے: ایران-اسرائیل کشیدگی کے دوران جھوٹے پراپیگنڈے سے پاکستان کو جنگ میں الجھانے کی کوشش