سوراب میں بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ واقعے میں 3 شہری جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

August 12, 2026

بدخشان میں سونے کی کان کنی پر طالبان قیادت اور کمانڈر جمعہ خان فاتح کے درمیان شدید اختلافات کے بعد ان کے داماد کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔

August 12, 2026

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 38ویں مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان خطے کے لیے دہشت گردی کا بڑا مرکز بن چکا ہے، جہاں طالبان کی سرپرستی میں فتنة الخوارج اور القاعدہ سرگرم ہیں۔

August 12, 2026

پاکستان نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی، جس میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ حملے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

August 12, 2026

شمالی وزیرستان میں آپریشن 11 گرج کے تحت سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں 62 خوارج ہلاک، چار اہم کمانڈر بھی مارے گئے، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد۔

August 12, 2026

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز نے قلات، خضدار اور سوراب میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

August 12, 2026

پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی،بھارتی منصوبے پیوندِ خاک

اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں تمام رکن ممالک کے درمیان اتحاداور تعاون کو فروغ دے گا تاکہ حالیہ تنازعات کا حل تلاش کیا جا سکے
اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں تمام رکن ممالک کے درمیان اتحاداور تعاون کو فروغ دے گا تاکہ حالیہ تنازعات کا حل تلاش کیا جا سکے

نئی دہلی کی پاکستان مخالف کوششیں ناکام،عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند

July 1, 2025

اسلام آباد۱جولائی ۲۰۲: پاکستان نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی صدارت سنبھال لی، جوکہ ممملکتِ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں میں سے ہے۔ سلامتی کونسل کاعہدہ سنبھالتے ہوئے پاکستان نےتنازعات کو حل کرنےکےلیے اپنےعزم مصمم کو پھر سے دُہرایا۔

بھارتی کوششیں خاک میں مل گئیں

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی بھرپور کوشش کی، خصوصاً پر پہلگام واقعے کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ تاہم ان تمام سازشوں اوراوچھے ہتکنڈوں کے باوجود عالمی سطح پرپاکستان کامیابیوں سےہمکنارہوا۔ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے سفارتی کردار کو تسلیم کرتی ہے۔

اسحاق ڈار کا بیان

وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےاپنے بیان میں کہا پاکستان سلامتی کونسل کی صدارت کے فرائضِ منصبی اقوام متحدہ کی پالیسی اور بین الاقوامی قانون کے مطابق پورے کرے گا، انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا بھر میں جاری تنازعات بالخصوص فلسطین، کشمیرودیگر خطوں میں انسانی تقدیس کے پیش نظرسلامتی کونسل کومؤثرترین اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کا کردار؟

اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں تمام رکن ممالک کے درمیان اتحاداور تعاون کو فروغ دے گا تاکہ حالیہ تنازعات کا حل تلاش کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا مقصد عملی سفارت کاری کے ذریعے عالمی امن کو مزیدمستحکم کرنا ہے۔

ماہرین کی رائے

ماہرین وتجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کا یو این ایس سی کی صدارت سنبھالنا نہ صرف اس کی سفارتی صلاحیتوں کا عملی اعتراف ہے بلکہ خطے میں بھارت کی ناکامی کابھی واضح ثبوت ہے۔ مزید ی کہ پاکستان کے لیےیہ ایک اہم موقع ہے کہ وہ کشمیر اوردیگر عالمی تنازعات پر اپنا واضح موقف پیش کرے۔

ذرائع کےمطابق پاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران اہم امورزیرِ بحث ہونگے۔ مثلاً فلسطین، کشمیر، افغانستان کی حالیہ صورتحال۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان ان تمام اُمور پر نہاءت ہی مؤثر کردار ادا کرے گا۔

دیکھیں: پہلگام حملے کے بعد پہلی مرتبہ پاک-بھارت قومی سلامتی مشیر کا سامنا ہوا

متعلقہ مضامین

سوراب میں بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ واقعے میں 3 شہری جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

August 12, 2026

بدخشان میں سونے کی کان کنی پر طالبان قیادت اور کمانڈر جمعہ خان فاتح کے درمیان شدید اختلافات کے بعد ان کے داماد کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔

August 12, 2026

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 38ویں مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان خطے کے لیے دہشت گردی کا بڑا مرکز بن چکا ہے، جہاں طالبان کی سرپرستی میں فتنة الخوارج اور القاعدہ سرگرم ہیں۔

August 12, 2026

پاکستان نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی، جس میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ حملے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

August 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *