نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا موبیلٹی اتھارٹی نے پشاور بی آر ٹی کرایہ میں خاطر خواہ اضافہ کا اعلان کردیا۔ بسوں کے کرایہ میں دس روپیہ کا اضافہ۔ ۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی 2025 سے تمام مسافروں کو 20 کے بجائے 30 روپیہ کرایہ ادا کرنا ہوگا۔
کی جانب سے نیا بی آر ٹی کرایہ منظور KPUMA
ایکسپریس روٹس پر کرایے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر طویل فاصلے طے کرنے والے مسافروں کے لیے سفر سہل رہے۔ حکام نے بتایا کہ کرایہ میں یہ اضافہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ناگزیر ہو گیا تھا۔
عوامی ردؔعمل
عوام کا کہنا تھا کہ پہلے مہنگائی نے ہمارے روز مرہ کے امور پر گہرا اثرڈالا، اب بی آرٹی کرایہ میں اضافہ ہماری کمر توڑ کر رکھ دیگا۔ لہذا حکامِ بالا کو اس طرف توجہ دینا ہوگی کہ عوام کا کچھ خیال کریں۔
یونیورسٹی و مدارس کے طلباء
یونیورسٹی و مدارس کے طلباء نے کہا ہم ہرروزاسی بس پرآتے جاتے ہیں۔ نیا بی آر ٹی کرایہ ہماری جیب پر گہرا اثر ڈالے گا۔ مزدور طبقے کا بھی یہی مؤقف تھا روزمرہ کی بنیاد پر ہم یہی سروس استعمال کرتے ہیں تو یہ اضافی کرایہ ہمیں مشکل میں ڈال دے گا۔
بی آر ٹی کرایہ میں اضافہ
یہ اضافہ ٹرانسپورٹ نظام کو خود کفیل بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ سٹوڈنٹس اور بزرگ شہریوں کے لیے سبسڈی برقرار رہے گی، اور سروس کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
چونکہ پشاور شہر کی اکثریتی عوام چاہے مرد و زن ہوں، طلباء ہوں یا مزدور طبقہ ہو اکثریت روز مرہ کے سفرکے لیے یہی سروس استعمال کرتی ہے، تاہم انتظامیہ کے مطابق نئے اعلامیہ کا منتخب کردہ کرایہ اہم تبدیلی کی علامت ہے، جس سے لمبے عرصے میں بہتر سہولیات کی توقع کی جا رہی ہے۔
دیکھیٔے پاکستان کا داعش خراسان کے خلاف اہم کردار، امریکی کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کی تعریف