ڈیرہ اسماعیل خان: ماہِ محرم الحرام میں پاک فوج کےمقامی ذمہ دارکی گاؤں کوٹ عیسی خان،ڈیرہ اسماعیل خان میں مقامی عمائدین،عوام الناس سے اہم ملاقات،ملاقات میں مختلف امورپرتبادلہ خیال کیاگیا بالخصوص امن و امان کی صورتحال پر خصوصی توجہ دی گئی۔
اس موقع پر سیکیورٹی حکام نے علاقہ بھر میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے
اقدامات پرتفصیلاً گفتگو کی۔تمام لوگوں کو آگاہ کیا گیا کالعد،شدت پسند تنظیموں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف دوٹوک پالیسی اپنائی گئی ہے، کسی بھی قسم کی مصلحت سے گریز کیا جائے گا۔
حکام نے واضح کیا کہ قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اور خلاف ورزی کےمرتکب کو قانون کے سخت کٹھرے میں کھڑاکیاجائےگا۔ مقامی افراد سے اپیل کی گئی کہ وہ مشتبہ سرگرمیوں کی بروقت اطلاع دے کر حفاظتی اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے
ملاقات کے اختتام پرسکیورٹی کے اعلیٰ حکام نے تمام شرکاء خاص طور پر عمائدینِ اقوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وقت نکالا، شرکت کی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ ایک دوسرے سےتعاون کرتے رہیں گے تاکہ امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
دیکھیں: اَپر اورکزئی میں دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار شہید