پاکستان کا بطور ‘مڈل پاور’ عالمی منظرنامے پر شاندار کم بیک: سفارتی مہارت اور تزویراتی حکمتِ عملی کا نیا دور

پاکستان ایک مڈل پاور

پاکستان نے اپنی خارجہ پالیسی کے ذریعے عالمی رویوں پر اثر انداز ہونے کی بھرپور صلاحیت دکھائی ہے۔ حالیہ فوجی جھڑپوں میں بھارت کی نام نہاد برتری کے تاثر کو زائل کرنے اور سعودی عرب کے ساتھ ‘اسٹریٹجک ڈیفنس ایگریمنٹ’ طے پانے نے پاکستان کو خطے میں ایک اہم ‘سیکیورٹی پرووائیڈر’ بنا دیا ہے۔

بدخشاں میں خاتون تاجر کا دن دیہاڑے قتل: طالبان دور میں اقلیتوں اور خواتین کے لیے ریاست کا تحفظ مکمل طور پر منہدم

بدخشاں میں قتل

یہ محض ایک قتل نہیں بلکہ اسماعیلی کمیونٹی کے خلاف جاری ٹارگٹڈ تشدد کے ایک منظم سلسلے کی کڑی ہے۔ دسمبر 2025 اور جنوری 2026 کے درمیان بھی اسماعیلی فرقے کے کم از کم تین افراد کو قتل کیا گیا، مگر اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

سی آئی اے کا خفیہ انکشاف: امریکی بحری ناکہ بندی ایران کو فوری جھکانے میں ناکام، تہران مزید 4 ماہ تک مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے

ایران کی مزاحمت

ایران نے اپنے زیرِ زمین سٹوریج مراکز کو بحال کر لیا ہے اور وہ نہ صرف خراب میزائلوں کی مرمت کر رہا ہے بلکہ نئے میزائل بھی تیار کر رہا ہے۔ یہ اعداد و شمار صدر ٹرمپ کے ان بیانات کی نفی کرتے ہیں جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی معیشت مفلوج ہو چکی ہے اور ان کے پاس فوجیوں کو تنخواہیں دینے کے پیسے بھی نہیں۔

افغان وزارتِ داخلہ اسپیشل فورسز کا کمانڈر بنوں میں ہلاک: ٹی ٹی پی اور افغان سیکیورٹی فورسز کے گٹھ جوڑ کا ایک اور بڑا ثبوت سامنے آگیا

افغان فورسز کمانڈر

افغان اسپیشل فورسز کے اہلکار کا ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر پاکستانی حدود میں لڑنا محض ‘انفرادی فعل’ نہیں بلکہ یہ کابل کے ان دعوؤں کی نفی ہے کہ وہ اپنی زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

اسرائیلی حملے میں حماس کے مرکزی رہنما خلیل الحیہ کا چوتھا بیٹا بھی شہید ہو گیا

حماس حملوں میں شہید

خلیل الحیہ کے بیٹوں کی شہادت کا سلسلہ 2008 اور 2014 میں غزہ پر ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے دوران شروع ہوا تھا، جب ان کے دو بیٹے مارے گئے تھے۔ گزشتہ سال قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے ایک مبینہ حملے میں ان کا تیسرا بیٹا شہید ہوا

شاہیں کی ادا ہوتی ہے بلبل میں نمودار

شاہیں کی ادا ہوتی ہے بلبل میں نمودار

پاکستان نے نہ صرف بھارتی فضائی حملے کو ناکام بنایا بلکہ دشمن کے چار جدید ترین رافیل طیاروں سمیت آٹھ جنگی جہاز مار گرائے۔ حیران کن بات یہ تھی کہ پاکستان کا ایک بھی طیارہ تباہ نہ ہوا۔ اس رات صرف میزائل اور جہاز نہیں گرے تھے، بلکہ جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن سے متعلق کئی دیرینہ تصورات بھی زمین بوس ہو گئے تھے۔

ایران کے ساتھ امن معاہدہ ایک ہفتے میں طے پانے کا امکان ہے، ایران نے جلد معاہدہ نہیں کیا تو نئےحملےکریں گے، ٹرمپ

ٹرمپ کی بکواس

ٹرمپ نے اپنی ترجیحات واضح کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ایک جانب مذمتی بیانات اور دوسری جانب دہشت گردوں کی سرپرستی : مولانا ادریس کی شہادت پر افغان حکومت کی مذمت پر ماہرین کی تنقید

افغان حکومت کی مذمت

طالبان حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر کو ختم کرنے یا ان کے خلاف کسی بڑے کریک ڈاؤن کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔ ہر حملے کے بعد مذمت کرنا اب ایک تکراری عمل بن چکا ہے، جس سے یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ یہ بیانات جوابدہی کے بجائے محض ‘ڈیمیج کنٹرول’ کی کوشش ہیں۔

معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کے 8 طیارے مار گرائے، ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف پروجیکٹس

بھارت کا تمسخر

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق غازی نے بتایا کہ بھارت کے تباہ شدہ طیاروں میں 4 رافیل، ایس یو 30، مگ 29 اور میراج 2000 شامل ہیں۔