نو مئی سے پہلے 10 مئی کے بعد

سانحہ 9 مئی کی تیسری برسی پر اور معرکہ حق کے پہلے جشن 10 مئی کے موقع پر یاد آتا ہے کہ مارٹن لوتھر کنگ نے کہا تھا کہ کوئی شخص تمہاری پیٹھ پر سوار نہیں ہوسکتا جب تک وہ جھکی ہوئی نہ ہو۔
وزیراعظم کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلیفونک رابطہ؛ بنوں حملے کی مذمت، دہشت گردی کے خلاف مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ناسور کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت کو ہر ممکنہ عسکری اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔
بیجنگ میں بڑی سفارتی بیٹھک: صدر شی جن پنگ رواں ماہ ٹرمپ، پوٹن اور شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے بیجنگ پہنچیں گے، جہاں ان کی توجہ تجارت اور اقتصادی تعلقات پر مرکوز ہوگی، تاہم عالمی ماہرین کا خیال ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور ایران کے معاملے پر بھی چینی قیادت کے ساتھ اہم پیش رفت متوقع ہے۔
جسے اللہ عزت دے اس کی عزت کرنی چاہئیے؛ ملک عقیل دانش تیمور کی حمایت میں سامنے آ گئے

دانش تیمور نے اس تنقید پر کسی ردِعمل کا اظہار نہیں کیا، تاہم ملک عقیل نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان کا دفاع کرتے ہوئے ایک مؤثر پیغام جاری کیا۔ انہوں نے لکھا کہ “وہ بس میں آیا اور اپنی محبت سے سب کے دلوں میں بس گیا۔” ملک عقیل نے عظمیٰ طاہر کی باتوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب ہونا کوئی برائی نہیں ہے اور ہر کامیاب شخص کی زندگی میں شروعات کا ایک کٹھن دور ہوتا ہے۔
ڈھاکا ٹیسٹ کا تیسرا روز: ڈیبیو اسٹار اذان اویس کی شاندار سنچری، پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

اذان اویس نے پہلے سیشن میں اپنی سنچری مکمل کی لیکن وہ جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ ان کے ساتھی اوپنر عبداللہ فضل نے بھی اپنے پہلے ٹیسٹ میں متاثر کن کارکردگی دکھائی اور 102 گیندوں پر 60 رنز اسکور کیے، جس میں ان کی نصف سنچری بھی شامل تھی۔
معرکہِ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں پروقار تقریب: پاکستان دشمن کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دے گا؛فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھارت کو سخت انتباہ

بھارت کے عزائم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہندوستان کا خواب ہے کہ وہ پاکستان کو سفارتی تنہائی اور عسکری جارحیت کا نشانہ بنا کر خطے میں طاقت کا توازن تبدیل کرے، لیکن یہ خواب ان کے قد کاٹھ اور صلاحیت سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ “پاکستان دشمن کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہونے دے گا۔”
بھارت کو مئی 2025 میں عبرتناک شکست ہوئی، امریکہ کے ذریعے جنگ بندی کی منتیں کیں: جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل کا خطاب

خطاب کے دوران فیلڈ مارشل نے بھارت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کا خواب اس کے قد کاٹھ سے کہیں زیادہ بڑا ہے، وہ پاکستان کو تنہائی کا شکار کر کے خطے کا توازن بدلنا چاہتا ہے، لیکن ایسا کبھی نہیں ہونے دیا جائے گا۔
بنوں میں پولیس چوکی پر خودکش حملہ: 12 اہلکار شہید، 3 کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا؛ دھماکے سے عمارت زمین بوس

پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملبے تلے دبے اہلکاروں کو نکالنے کے لیے فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جس کے دوران 12 اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 3 اہلکاروں کو زندہ سلامت نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مذہب کو دہشت گردی کے لیے ڈھال بنانے کی ناکام کوشش: جید علما کا ‘پیغامِ پاکستان’ ہی حتمی فیصلہ ہے؛ نور ولی محسود کا ریاست کے خلاف فتنہ پروری کا نیا وار

پاکستان کے جید علما، بشمول مفتی تقی عثمانی اور دیگر اکابرین، ‘پیغامِ پاکستان’ کے ذریعے متفقہ طور پر یہ فتویٰ دے چکے ہیں کہ ریاستِ پاکستان، اس کی افواج اور شہریوں کے خلاف مسلح کارروائی “جہاد” نہیں بلکہ “فساد فی الارض” اور کھلی بغاوت ہے۔
معرکہ حق نے دنیا ہی بدل دی؟

ہم بھارت کی طرح جنوں میں پاگل نہیں ہے۔ ہم ذمہ دار ریاست ہیں ۔ ہم جنگ میں بھی وحشت کی نذر نہیں ہوتے ، سوچ سمجھ کر ذمہ داری سے ٹارگٹ اڑاتے ہیں ۔ ہم سویلین کو ٹارگٹ نہیں کرتے ، ہم نے ان کی اعلی ترین عسکری قیادت کو لاک کیا اور اس کی ویڈیو بھجوا دی تا کہ سند رہے۔ ہمارے ڈرون بھارتی وزیر اعظم کے گھر پر اڑتے رہے ۔