راولپنڈی: چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے اپنے وفد کے ہمراہ چیف آف آرمی سٹاف و فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔ جس میں خطے کے امن و استحکام سمیت سیکیورٹی مسائل بھی زیرِ غور رہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دوران ملاقات دہشت گردی و عسکریت پسندی کے خاتمے سمیت کٗی امور پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں جانب سے علاقائی و بین الاقوامی سطح پر باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم کیا گیا۔
وانگ ژی نے آٗندی بھی پاکستان کے استحکام اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھنے کا بھرپور یقین دلایا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا کہ ہر مشکل کی گھڑی میں چین نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ ملاقات کے اختتام پر خظے کے امن و استحکام کے لیے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا گیا۔
دیکھیں: چینی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، دفتر خارجہ میں اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی