عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے ہسپتال میں زخمی دہشت گردوں کے انٹرویو کی کوشش پر افغان ٹائمز کے دو صحافیوں کو طالبان نے تشدد کے بعد اغوا کر لیا۔

September 25, 2026

ایشیا ٹائمز کی رپورٹ: پاکستان سے بڑھتے تعلقات کے بعد امریکا کیلئے بھارت پر اعتماد مشکل قرار

ایشیا ٹائمز کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو میں زیادہ تر توجہ تیل اور سپلائی کے معاملات پر رکھی، جبکہ پاکستان علاقائی امن کے لیے فعال سفارتی کوششوں میں مصروف رہا۔
امریکا کا بھارت پر اعتماد مشکل

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں متحرک رہا، جبکہ اس کے برعکس بھارت کی سفارتکاری خطے کے اس اہم بحران کے دوران غیر مؤثر اور خاموش دکھائی دی۔

April 19, 2026

واشنگٹن/اسلام آباد: بین الاقوامی جریدے ایشیا ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بڑھتے سفارتی تعلقات کے بعد امریکا کیلئے بھارت پر مکمل اعتماد کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، جبکہ حالیہ ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کا کردار نمایاں رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں متحرک رہا، جبکہ اس کے برعکس بھارت کی سفارتکاری خطے کے اس اہم بحران کے دوران غیر مؤثر اور خاموش دکھائی دی۔

ایشیا ٹائمز کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو میں زیادہ تر توجہ تیل اور سپلائی کے معاملات پر رکھی، جبکہ پاکستان علاقائی امن کے لیے فعال سفارتی کوششوں میں مصروف رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مؤثر ثالثی اور امریکا کے ساتھ بہتر ہوتے تعلقات کے باعث واشنگٹن کیلئے نئی دہلی پر مکمل انحصار کرنا اب پہلے جیسا آسان نہیں رہا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ کے آغاز سے ہی پاکستان جنگ بندی کے لیے سرگرم رہا اور اس سلسلے میں سیاسی و عسکری قیادت نے امریکی اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے برقرار رکھے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت مختلف عالمی رہنماؤں نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے، جبکہ ٹرمپ متعدد مواقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کر چکے ہیں۔

ادھر بھارتی میڈیا اور اپوزیشن حلقوں میں وزیراعظم نریندر مودی کو سفارتی سطح پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے، جسے ماہرین خطے میں بدلتی سفارتی حرکیات سے جوڑ رہے ہیں۔

دیکھئیے:آبنائے ہرمز میں بھارتی جہازوں پر فائرنگ؛ بھارت کا ایران سے شدید احتجاج، نئی دہلی میں سفیر طلب

متعلقہ مضامین

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *