کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

افغانستان میں پسند کی شادی پر مبینہ قتل، طالبان دور میں خواتین پر مظالم کا سلسلہ تیز

افغانستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے مبینہ قتل کے بعد طالبان دور میں خواتین پر مظالم اور جبری شادیوں کے سلسلوں پر عالمی سطح پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
افغانستان میں پسند کی شادی پر مبینہ قتل، طالبان دور میں خواتین پر مظالم کا سلسلہ تیز

افغانستان میں پسند کی شادی پر جوڑے کے مبینہ قتل اور 14 سالہ لڑکی کے جبری نکاح و قتل کے بعد طالبان حکومت میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نئے سوالات اٹھ گئے ہیں۔

July 24, 2026

طالبان دورِ حکومت میں ایک بار پھر انسانی حقوق سے متعلق سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ مختلف رپورٹس اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پسند کی شادی کرنے والے ایک نوجوان اور خاتون کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسے دیگر افراد کو خوفزدہ کرنے کے لیے پھیلایا گیا۔ تاہم اس ویڈیو اور واقعے کی آزاد ذرائع یا کسی معتبر بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ اس واقعے سے چند روز قبل بھی افغانستان سے ایک ایسا ہی چشم کشا واقعہ رپورٹ ہوا تھا، جس میں مبینہ طور پر ایک 63 سالہ بزرگ شخص کی 14 سالہ کم سن لڑکی کے ساتھ جبری شادی کرائی گئی تھی۔ بعد ازاں اسی لڑکی کو قتل کر دیا گیا، جس پر انسانی حقوق کے مختلف حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے واقعات طالبان دور میں خواتین اور کم سن بچیوں کے حقوق کی پامالی اور ان پر ہونے والے مظالم کے تسلسل کی ایک اور مثال ہیں، اور اس سلسلے میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

یہ اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب طالبان حکومت پہلے ہی خواتین کے حقوق اور شہری آزادیوں سے متعلق عالمی تنقید کی زد میں ہے۔ اقوامِ متحدہ اور ہیومن رائٹس واچ اپنی مختلف رپورٹس میں افغانستان میں خواتین کی تعلیم، ملازمت، نقل و حرکت اور دیگر بنیادی حقوق پر عائد پابندیوں پر مسلسل تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

دوسری جانب طالبان حکام کی جانب سے ان واقعات پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

دیکھیے: نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *