افغانستان کے شمالی صوبے سرپل میں نامعلوم مسلح افراد کے ایک حملے میں طالبان کے انٹیلی جنس شعبہ 08 کے سربراہ اور ان کے ساتھی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی سرپل شہر میں پیش آئی، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے طالبان کے اہم حکام کو نشانہ بنایا۔
حملے کے نتیجے میں طالبان کے انٹیلی جنس شعبہ 08 کے سربراہ مولوی امراللہ سلطانی اور 209ویں قولِ اردو سے وابستہ اہلکار راز محمد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
فوری
— پیام آزادی (@Payam__Azadi) July 28, 2026
مولوی امرالله سلطانی مدیر ۰۸ استخبارات سرپل همرا با بازمحمد سرباز قولاردوی ۲۰۹ در نتیجه حمله افراد مسلح در سرپل کشته شدند.
منابع تایید کرده اند که این حمله صبح امروز سهشنبه در شهر سرپل رخ داده است.
تاکنون هیچ فرد یا گروهی مسوولیت این حمله را بر عهده نگرفته است. pic.twitter.com/3gttLDNpan
تجزیہ کاروں کے مطابق سرپل میں ہونے والی یہ کارروائی افغانستان کے مختلف صوبوں میں ابھرتی ہوئی نئی مسلح مزاحمت کا ہی ایک سلسلہ معلوم ہوتی ہے۔
حالیہ دنوں میں بدخشان، نیمروز، زیبک اور پنجشیر جیسے علاقوں میں طالبان مخالف سرگرمیوں اور حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور سرپل کا یہ واقعہ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔
دیکھیے: بدخشاں میں اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ذبیح اللہ امیری مسلح حملے میں ہلاک