کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا و بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر اور نوشکی میں بڑی کارروائیاں، 24 گھنٹوں کے دوران فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے 32 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ تباہ۔
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس آپریشنز کے دوران 32 دہشت گرد ہلاک۔ ضلع خیبر میں 24 اور نوشکی میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

July 29, 2026

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج’ اور ‘فتنۃ الہندوستان کے نیٹ ورکس کے خلاف کے پی اور بلوچستان میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشنز کیے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 28 اور 29 جولائی کی درمیانی شب ضلع خیبر میں کیے گئے متعدد آپریشنز کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فتنۃ الخوارج کے 24 دہشت گرد مارے گئے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر کے تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقوں میں مزید دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے اعادہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان اور عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

دیکھیے: افغانستان میں مزاحمت کا دائرہ وسیع، پنجشیر و بدخشاں کے بعد سرپل میں طالبان رہنما قتل

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *