شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فتنہ الخوارج کے کواڈ کاپٹر حملے سے مسجد کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔

July 29, 2026

فتنہ الخوارج اپنی دہشت گردانہ ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جعلی حملوں، من گھڑت بیانیوں اور ریاست مخالف پراپیگنڈے کا سہارا لے رہا ہے۔

July 29, 2026

راولاکوٹ میں مسلح افراد کے سیکیورٹی فورسز پر حملے، ایک رینجرز اہلکار شہید۔ ایس ایس پی پونچھ کے مطابق کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا پرامن تحریک کا دعویٰ حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتا۔

July 29, 2026

اقوامِ متحدہ کے مشن یوناما نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان نے صوبہ بدخشان میں اسماعیلی برادری کے 33 جماعت خانے بند کر کے مساجد میں تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ شیعہ برادری کی مذہبی سرگرمیوں پر بھی قدغن، 45 افراد حراست میں۔

July 29, 2026

پاک افغان سرحد پر کرم اور پکتیا کے قریب دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپوں اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

July 29, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو۔

July 29, 2026

فتنہ الخوارج کا ریاست مخالف پراپیگنڈا اور جعلی حملوں کا بیانیہ بے نقاب

فتنہ الخوارج اپنی دہشت گردانہ ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جعلی حملوں، من گھڑت بیانیوں اور ریاست مخالف پراپیگنڈے کا سہارا لے رہا ہے۔
فتنہ الخوارج کا ریاست مخالف پرپیگنڈا اور جعلی حملوں کا بیانیہ بے نقاب

فتنہ الخوارج کا سکیورٹی فورسز اور ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پراپیگنڈا، شہریوں کو انسانی ڈھال بنا کر جعلی حملوں کے دعوے پھیلاۓ جانے کا انکشاف۔

July 29, 2026

دہشت گردانہ کارروائیوں کا جواز پیش کرنے میں مسلسل ناکامی کے بعد فتنہ الخوارج نے تیزی سے من گھڑت حملوں کے دعوؤں، جھوٹے الزامات اور منظم پراپیگنڈے کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔ اس گمراہ کن حکمتِ عملی کا بنیادی مقصد حقائق کو مسخ کرنا اور شہریوں و ریاستی اداروں کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج اپنے کیے گئے دہشت گردانہ حملوں کا الزام سکیورٹی فورسز پر عائد کرنے کے لیے جعلی آپریشنل تفصیلات اور من گھڑت جانی نقصانات کا پراپیگنڈا پھیلاتا ہے۔ یہ گروہ اپنے دہشت گردوں کو شہری آبادی میں چھپا کر عام شہریوں کی جانوں کو سخت خطرے میں ڈالتا ہے اور پھر انہی حالات کو ریاست کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

فتنہ الخوارج کے دہشت گرد عام شہریوں کا بھیس بدل کر گرفتاری سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز واضح شناختی وردی میں باقاعدہ کارروائیاں انجام دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ عناصر گھروں، اسکولوں اور مساجد میں اپنے کمانڈ مراکز اور اسلحہ چھپا کر انسانی و اسلامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

فتنہ الخوارج کا یہ پراپیگنڈا نیٹ ورک دراصل ان کی اطلاعاتی جنگ کا حصہ ہے تاکہ عوام میں خوف و ہراس اور کنفیوژن پھیلائی جا سکے۔ سکیورٹی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نوعیت کے جعلی پراپیگنڈے سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی خبر پر یقین کرنے سے قبل صرف مستند و سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق کریں۔

دیکھیے: سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا و بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فتنہ الخوارج کے کواڈ کاپٹر حملے سے مسجد کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔

July 29, 2026

راولاکوٹ میں مسلح افراد کے سیکیورٹی فورسز پر حملے، ایک رینجرز اہلکار شہید۔ ایس ایس پی پونچھ کے مطابق کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا پرامن تحریک کا دعویٰ حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتا۔

July 29, 2026

اقوامِ متحدہ کے مشن یوناما نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان نے صوبہ بدخشان میں اسماعیلی برادری کے 33 جماعت خانے بند کر کے مساجد میں تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ شیعہ برادری کی مذہبی سرگرمیوں پر بھی قدغن، 45 افراد حراست میں۔

July 29, 2026

پاک افغان سرحد پر کرم اور پکتیا کے قریب دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپوں اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

July 29, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *