"> بھارت کے خلاف امریکی کمیشن کا بڑا اقدام
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بھارت کے خلاف امریکی کمیشن کا بڑا اقدام، آر ایس ایس پر پابندی کی سفارش

امریکی کمیشن نے آر ایس ایس پر پابندیوں کی سفارش کر دی، بھارت نے سفارشات کو توہین آمیز قرار دے کر مسترد کر دیا۔
بھارت کے خلاف امریکی کمیشن کا بڑا اقدام

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی آر ایس ایس پر پابندی کی سفارش، موہن بھگوت کے دورۂ نیویارک پر بھی اعتراض۔

August 22, 2026

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارتی انتہا پسند ہندو جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کمیشن کے چیئرمین، پاکستانی نژاد امریکی شہری عاصف محمود نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت کے آئندہ دورۂ نیویارک کی مخالفت کرتے ہوئے امریکی حکومت سے آر ایس ایس پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ موہن بھگوت 29 اگست کو نیویارک کا دورہ کرنے والے ہیں۔

کمیشن نے امریکی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ آر ایس ایس رہنماؤں کو سفارتی مراعات نہ دی جائیں اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں میں ملوث ارکان پر باقاعدہ پابندیاں عائد کی جائیں۔

آر ایس ایس پر الزامات

امریکی کمیشن کا مؤقف ہے کہ آر ایس ایس ایک ایسی تنظیم ہے جس سے وابستہ ذیلی گروہوں پر مذہبی اقلیتوں کے خلاف حملوں کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔

رواں سال مارچ میں بھی امریکی کمیشن نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت میں مذہبی آزادی کی مبینہ خلاف ورزیوں پر تنقید کرتے ہوئے آر ایس ایس اور بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ سمیت بعض افراد اور اداروں پر ہدفی پابندیوں کی سفارش کی تھی۔

اسی رپورٹ میں کمیشن نے بھارت کو مذہبی آزادی کے حوالے سے خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دینے کی بھی سفارش کی تھی۔

بھارتی ردعمل

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ان سفارشات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کمیشن بھارت کے بارے میں توہین آمیز اور اشتعال انگیز بیانات دے رہا ہے، اور ایسے اداروں سے دور رہنا چاہیے کیونکہ ان کا نہ کوئی اپنا ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی ساکھ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو توقع ہی نہیں کہ امریکی کمیشن ملک کے کثیر الثقافتی نظام کی حقیقت کو تسلیم کرے گا۔

دیکھیے: خطے میں بھارتی اثر و رسوخ کو شدید دھچکا، نیپالی وزیراعظم کا دورۂ دہلی سے انکار

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *