"> فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ تہران مکمل
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

فیلڈ مارشل کا دورۂ ایران مکمل، محسن نقوی کا اہم پیش رفت کا دعویٰ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ تہران مکمل، ایرانی صدر اور اعلیٰ قیادت سے کشیدگی کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی پر اہم ملاقاتیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ تہران مکمل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ایران مکمل، صدر مسعود پزشکیان، باقر قالیباف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں، خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال۔

August 25, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ایران مکمل ہوگیا، دورے کے دوران انہوں نے ایران کی اعلیٰ ترین قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور علاقائی امن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، رہبرِ اعلیٰ کے نمائندے محسن رضائی، اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف، ایرانی وزیرِ خارجہ اور ایرانی وزیرِ داخلہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ اس اہم دورے میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی حکام کے درمیان ملاقاتوں میں خطے میں مزید کشیدگی روکنے، آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور ایران امریکہ تنازع کے فوری خاتمے کے لیے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ایرانی قیادت نے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور تنازع کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ

محسن نقوی کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔ ان کے مطابق ملاقات میں ایران۔امریکہ تنازع، مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور آگے بڑھنے کے راستوں پر گفتگو ہوئی، جبکہ اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کی بحالی کے لیے درکار اقدامات بھی زیرِ بحث آئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس عمل سے مزید پیش رفت اور خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہوگی۔

خیال رہے کہ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے قبل ازیں تصدیق کی تھی کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک سرکاری وفد کی قیادت کرتے ہوئے تہران پہنچیں گے۔ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *