اشتیاق کے معاملے پر سہیل آفریدی کی جانب سے اسے عاشقِ رسول قرار دینے کے بعد مذہبی جذبات کے سیاسی استعمال اور پی ٹی آئی کے کردار پر سوالات اٹھ گئے۔

September 14, 2026

لاہور میں سہیل آفریدی کی ازخود گرفتاری کا ڈرامہ، پولیس وین سے خود اتر گئے، جبکہ خیبر پختونخوا میں بدامنی کے دوران وزیراعلیٰ کی سیاسی سرگرمیوں پر سوالات اٹھ گئے۔

September 14, 2026

خوارج کی اصل جنگ ریاستی نظام سے نہیں بلکہ اس معتبر دینی فہم کے خلاف ہے جو خودکش حملوں اور تکفیر کو مسترد کرتا ہے، جس کی پاداش میں مولانا حسن جان، ڈاکٹر سرفراز نعیمی اور شیخ ادریس ترنگزئی سمیت متعدد جید اکابرین کو شہید کیا گیا۔

September 14, 2026

حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کے دو اہم جزیروں کا کنٹرول سنبھال کر باب المندب کے گرد گرفت مضبوط کر لی، جس سے سعودی عرب کی تیل برآمدات شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

September 14, 2026

بی وائی سی کے کارندے محمد الیاس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فتنہ الہندوستان کے لیے کام کرتا رہا اور سوشل میڈیا پر منفی بیانیہ پھیلاتا رہا۔

September 14, 2026

ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی جیت اس وقت ماند پڑ گئی جب اس نے صدر اے سی سی سے ٹرافی لینے سے انکار کر کے کھیل کے وقار کو خاک میں ملا دیا۔

September 14, 2026

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، کمانڈر نقیب سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے علاقوں مستونگ اور پشین میں فورسز کے آپریشنز کے دوران کمانڈر نقیب سمیت 9 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
بلوچستان: سکیورٹی آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں کمانڈر نقیب سمیت 9 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، جبکہ 5 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے۔

September 14, 2026

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیاں کی ہیں۔ مستونگ میں فورسز نے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ ادھر پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 6 مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔

سکیورٹی فورسز نے مستونگ میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائی کی۔ فورسز نے دہشتگردوں کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا۔

اس حملے میں دہشتگردوں کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔ کارروائی کے دوران کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد موقع پر مارے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

پشین میں سی ٹی ڈی کا آپریشن

دوسری جانب پشین کے علاقے سرانان میں فورسز نے مشترکہ کارروائی کی۔ اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں پولیس، اے ٹی ایف اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔

یہ کارروائی سرانان، کلی اجرم، کلی سلطان اور کلی مسافر میں کی گئی۔ فورسز نے قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ کے قریبی علاقوں کا گھیراؤ کیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ فورسز نے کارروائی کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق فائرنگ سے 4 اہلکار زخمی ہوئے۔ ہلاک افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جو سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

فورسز نے جائے وقوع سے بھاری اسلحہ اور بارود بھی برآمد کر لیا۔ بعد ازاں ہلاک افراد کی لاشیں کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

دیکھیے: خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، حیات آباد ٹول پلازہ حملے میں ملوث 4 خوارج ہلاک

متعلقہ مضامین

اشتیاق کے معاملے پر سہیل آفریدی کی جانب سے اسے عاشقِ رسول قرار دینے کے بعد مذہبی جذبات کے سیاسی استعمال اور پی ٹی آئی کے کردار پر سوالات اٹھ گئے۔

September 14, 2026

لاہور میں سہیل آفریدی کی ازخود گرفتاری کا ڈرامہ، پولیس وین سے خود اتر گئے، جبکہ خیبر پختونخوا میں بدامنی کے دوران وزیراعلیٰ کی سیاسی سرگرمیوں پر سوالات اٹھ گئے۔

September 14, 2026

خوارج کی اصل جنگ ریاستی نظام سے نہیں بلکہ اس معتبر دینی فہم کے خلاف ہے جو خودکش حملوں اور تکفیر کو مسترد کرتا ہے، جس کی پاداش میں مولانا حسن جان، ڈاکٹر سرفراز نعیمی اور شیخ ادریس ترنگزئی سمیت متعدد جید اکابرین کو شہید کیا گیا۔

September 14, 2026

حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کے دو اہم جزیروں کا کنٹرول سنبھال کر باب المندب کے گرد گرفت مضبوط کر لی، جس سے سعودی عرب کی تیل برآمدات شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

September 14, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *