پی ٹی آئی لانگ مارچ اور راستوں کی بندش پر پشاور کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے؛ ٹائر جلا کر خیبر روڈ بند کر دیا اور کاروبار کی تباہی پر شدید احتجاج کیا۔

October 5, 2026

خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، پولیس کی خالی اسامیوں اور سی ٹی ڈی کی استعداد پر سوالات اٹھا دیے۔

October 5, 2026

بھارتی ٹریولر انکیتا کمار نے افغانستان میں طالبان اہلکاروں سے ملاقاتوں کے حیران کن انکشافات کیے، پاکستان مخالف بیانات اور بھارت سے قربت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

October 5, 2026

ماسکو فارمیٹ کے آٹھویں اجلاس میں پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشت گردی کو علاقائی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے مؤثر اقدامات پر زور دیا۔

October 5, 2026

گلوبل پیس اسٹریٹیجی فورم نے پاکستان کو افغانستان سے لاحق سکیورٹی خطرات پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے مربوط حکمتِ عملی پر زور دیا ہے۔

October 5, 2026

مکہ دفاعی معاہدہ اجلاس، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے

مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ریاض میں ہوگا، اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔
مکہ دفاعی معاہدہ، اسحاق ڈار

مکہ دفاعی معاہدے کے اجلاس میں علاقائی صورتحال اور دفاعی تعاون پر غور ہوگا، اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے حکام شریک ہوں گے

October 5, 2026

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار مکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

ریاض میں ہونے والا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا۔ اجلاس میں خطے کی تازہ صورتحال اور مکہ دفاعی معاہدے کے تحت جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں مکہ دفاعی معاہدے کو مزید مؤثر اور ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔ پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور وزیرِ دفاع خواجہ آصف شرکت کریں گے۔

سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

گزشتہ ہفتے اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ ایران نے حوثیوں کے ساتھ سیاسی مذاکرات کی تجویز دی ہے۔ ان کے مطابق مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں اس معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔

سعودی عرب پہنچنے کے بعد اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی۔ دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور امت مسلمہ کی سلامتی و خوش حالی کے لیے دعا بھی کی۔

دیکھیے: پی ٹی آئی مارچ میں سرکاری مشینری کا استعمال، مسلح افراد کی موجودگی کا انکشاف

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی لانگ مارچ اور راستوں کی بندش پر پشاور کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے؛ ٹائر جلا کر خیبر روڈ بند کر دیا اور کاروبار کی تباہی پر شدید احتجاج کیا۔

October 5, 2026

خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، پولیس کی خالی اسامیوں اور سی ٹی ڈی کی استعداد پر سوالات اٹھا دیے۔

October 5, 2026

بھارتی ٹریولر انکیتا کمار نے افغانستان میں طالبان اہلکاروں سے ملاقاتوں کے حیران کن انکشافات کیے، پاکستان مخالف بیانات اور بھارت سے قربت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

October 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *