قندھار بمقابلہ کابل، ہیبت اللہ اور سراج الدین حقانی قیادت کے اندرونی اختلافات بے نقاب

طالبان کے اقتدار کا اصل بادشاہ کون؟

طالبان حکومت میں ہبت اللہ اخوندزادہ اور سراج الدین حقانی کے طاقتور حلقوں کے درمیان اقتدار کی تقسیم، عسکری کمان اور مالی وسائل کی کشمکش کیا ہے؟

ٹرمپ سمیت اہم شخصیات کے قتل کی سازش، آصف مرچنٹ کو 330 ماہ قید کی سزا

امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اہم شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش کے الزام میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
ٹرمپ سمیت اہم شخصیات کے قتل کی سازش، آصف مرچنٹ کو 330 ماہ قید کی سزا

ٹرمپ سمیت امریکی سیاسی شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش، پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو امریکی عدالت نے 27 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

November 18, 2026

امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اہم سیاسی شخصیات کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کے الزام میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق 48 سالہ آصف مرچنٹ کو نیویارک کے علاقے بروکلین کی وفاقی عدالت نے سزا سنائی۔ امریکی ڈسٹرکٹ جج ایرک آر کومیتی نے انہیں مجموعی طور پر 330 ماہ قید کی سزا دی۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق آصف مرچنٹ کو بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کی کارروائی اور معاوضے کے عوض قتل کی سازش کے الزامات میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔

امریکی استغاثہ کا الزام تھا کہ آصف مرچنٹ نے 2024 میں ایران کی ہدایت پر امریکا میں ایسے افراد بھرتی کرنے کی کوشش کی جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اہم سیاسی شخصیات کو نشانہ بناتے۔ ممکنہ اہداف میں سابق امریکی صدر جو بائیڈن اور ریپبلکن رہنما نکی ہیلی بھی شامل تھیں۔

حکام کے مطابق اس مبینہ منصوبے کا مقصد 2020 میں امریکی حملے کے نتیجے میں ایرانی فوجی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لینا تھا۔ امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منصوبے پر عمل درآمد سے پہلے ہی کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکام بنا دیا تھا۔

خفیہ مخبر پر گرفتاری

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق آصف مرچنٹ نے اپریل 2024 میں ایک شخص سے مبینہ قتل کی سازش میں مدد طلب کی تھی۔ تاہم اس شخص نے امریکی حکام کو اطلاع دے دی اور خفیہ مخبر بن گیا، جس کے بعد آصف مرچنٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں وفاقی جیوری نے انہیں مجرم قرار دیا تھا۔ دورانِ مقدمہ آصف مرچنٹ نے اعتراف کیا کہ وہ ایران کی پاسداران انقلاب سے منسلک افراد کے ساتھ اس منصوبے میں شامل ہوئے تھے۔

تاہم ان کا مؤقف تھا کہ انہوں نے تہران میں موجود اپنے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے دباؤ کے تحت یہ کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق انہیں کسی مخصوص شخصیت کو قتل کرنے کا براہ راست حکم نہیں دیا گیا تھا، البتہ ایرانی رابطہ کار نے گفتگو کے دوران تین ممکنہ اہداف کے نام لیے تھے۔

دوسری جانب ایران نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت امریکی عہدیداروں کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی کارروائیاں بڑھ گئیں، اے سی ایل ای ڈی کے مطابق رواں سال جھڑپوں میں دوگنا اضافہ ہوا۔

November 18, 2026

سعید غنی نے بلاول بھٹو کے خونریزی والے بیان کا دفاع کرتے ہوئے نئے صوبوں کے مطالبے اور ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

November 18, 2026

حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی پر لسانی سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے بلاول بھٹو سے کراچی کی سات نشستوں کے فارم 45 دکھانے کا مطالبہ کر دیا۔

November 18, 2026

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا، حکام نے قیمتوں میں کمی اور موسم سرما میں فراہمی بہتر ہونے کی امید ظاہر کردی۔

November 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *