قندھار بمقابلہ کابل، ہیبت اللہ اور سراج الدین حقانی قیادت کے اندرونی اختلافات بے نقاب

طالبان کے اقتدار کا اصل بادشاہ کون؟

طالبان حکومت میں ہبت اللہ اخوندزادہ اور سراج الدین حقانی کے طاقتور حلقوں کے درمیان اقتدار کی تقسیم، عسکری کمان اور مالی وسائل کی کشمکش کیا ہے؟

بلاول بھٹو کے بیان پر ایم کیو ایم کی تنقید، سیاسی منافقت قرار دے دیا

ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما زاہد ملک نے کہا کہ بلاول پہلے اپنے والد کو ایوان صدر سے نکالیں، پھر دوسروں پر تنقید کریں۔ ایک ٹکٹ میں دو مزے نہیں چل سکتے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر تنقید

ایم کیو ایم نے بلاول بھٹو کے بیان کو سیاسی منافقت قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت سے 18 سالہ حکمرانی کا حساب مانگ لیا۔

November 18, 2026

ایم کیو ایم پاکستان نے بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے سیاسی منافقت قرار دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما زاہد ملک نے کہا کہ بلاول پہلے اپنے والد کو ایوان صدر سے نکالیں، پھر دوسروں پر تنقید کریں۔ ایک ٹکٹ میں دو مزے نہیں چل سکتے۔

زاہد ملک کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم پر ایک سال پہلے خوشی کا اظہار کرنے والے اب ان پر تنقید کیوں کر رہے ہیں؟ انہوں نے بلاول کے بیان کو سیاسی جماعت کے سربراہ کے بجائے مافیا ڈان کی زبان قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا مطالبہ آئینی اور عوامی حق ہے، اسے دھمکیوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔ زاہد ملک کے مطابق نئے صوبوں کا قیام عوام کی خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے بلاول بھٹو سے سندھ میں 18 سالہ حکمرانی کا حساب دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نئے صوبوں کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

دیکھیے ؛ زور زبردستی سندھ کی تقسیم ہوئی توکراچی کی سڑکوں پر خون بہےگا، بلاول کا انتباہ

متعلقہ مضامین

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی کارروائیاں بڑھ گئیں، اے سی ایل ای ڈی کے مطابق رواں سال جھڑپوں میں دوگنا اضافہ ہوا۔

November 18, 2026

سعید غنی نے بلاول بھٹو کے خونریزی والے بیان کا دفاع کرتے ہوئے نئے صوبوں کے مطالبے اور ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

November 18, 2026

حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی پر لسانی سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے بلاول بھٹو سے کراچی کی سات نشستوں کے فارم 45 دکھانے کا مطالبہ کر دیا۔

November 18, 2026

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا، حکام نے قیمتوں میں کمی اور موسم سرما میں فراہمی بہتر ہونے کی امید ظاہر کردی۔

November 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *