ایم کیو ایم پاکستان نے بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے سیاسی منافقت قرار دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما زاہد ملک نے کہا کہ بلاول پہلے اپنے والد کو ایوان صدر سے نکالیں، پھر دوسروں پر تنقید کریں۔ ایک ٹکٹ میں دو مزے نہیں چل سکتے۔
زاہد ملک کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم پر ایک سال پہلے خوشی کا اظہار کرنے والے اب ان پر تنقید کیوں کر رہے ہیں؟ انہوں نے بلاول کے بیان کو سیاسی جماعت کے سربراہ کے بجائے مافیا ڈان کی زبان قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا مطالبہ آئینی اور عوامی حق ہے، اسے دھمکیوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔ زاہد ملک کے مطابق نئے صوبوں کا قیام عوام کی خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے بلاول بھٹو سے سندھ میں 18 سالہ حکمرانی کا حساب دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نئے صوبوں کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
دیکھیے ؛ زور زبردستی سندھ کی تقسیم ہوئی توکراچی کی سڑکوں پر خون بہےگا، بلاول کا انتباہ





