قومی سلامتی پر جگت بازی بند کریں! مولانا، جوانوں کی قربانیوں کا تمسخر مت اڑائیں۔

دفاعی امور اور سیکیورٹی اقدامات پر سیاسی تنقید: حقائق اور زمینی تقاضے

قومی سلامتی جیسے حساس معاملے کو سیاسی جلسوں میں جگت بازی کا نشانہ بنانا اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے عارضی کرفیو کا تمسخر اڑانا سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی توہین ہے، جس سے ملک میں بداعتمادی پھیلتی ہے۔

تمباکو کے خلاف اقدامات وقت کی ضرورت ہیں؛ مرتضی سولنگی

دو روزہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت کے ترجمان مرتضی سولنگی کا کہنا تھا اس مہلک بیماری کو ختم کرنے کے لیے ہمیں جلد از جلد اقدامات کرنے ہونگے
دو روزہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت کے ترجمان مرتضی سولنگی کا کہنا تھا اس مہلک بیماری کو ختم کرنے کے لیے ہمیں جلد از جلد اقدامات کرنے ہوںگے

ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا کہ سب سے سنگین مسئلہ نوجوانوں میں تمباکو کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔ جس کے سدِ باب کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانا ناگزیر ہوچکے ہیں

October 16, 2025

صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے تمباکو نوشی کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو اب بھی لاکھوں شہریوں کی زندگی متاثر کر رہا ہے لہذا اسکے خاتمے کے لیے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

دو روزہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت کے ترجمان مرتضی سولنگی کا کہنا تھا اس مہلک بیماری کو خاتمے کے لیے ہمیں جلد از جلد اقدامات کرنے ہوںگے۔ انکا کہنا تھا تمباکو کی تشہیر اور اشتہارات پر پابندی عائد کی جائے، سگریٹ کے ڈبّوں پر انتباہی ہدایات کے سائز میں اضافہ کیا جائے۔

اعداد و شمار تشویشناک قرار

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد تمباکو جیسی مہلک بیماری کا شکار ہیں، ہر سال 1 لاکھ 66 ہزار سے زائد اموات کا سبب یہی بنتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ دنیا بھر میں تمباکو ہر سال 80 لاکھ سے زائد افراد کی موت کا باعث بنتا ہے۔

منعقدہ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ تمباکو کا استعمال نہ صرف عوام کے صحت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ یہ ملکی معیشت پر بھی بوجھ ہے، جو پیداواری صلاحیت میں کمی اور معاشی مسائل کا سبب بن رہا ہے۔

اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا کہ سب سے سنگین مسئلہ نوجوانوں میں تمباکو کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔ جس کے سدِ باب کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانا ناگزیر ہوچکے ہیں۔

دیکھیں: وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

متعلقہ مضامین

یورو میڈ مانیٹر اور اقوام متحدہ کی رپورٹس میں اسرائیلی حراستی مراکز کے اندر فلسطینی قیدیوں پر سیکیورٹی کتوں کے ذریعے جنسی زیادتی اور منظم تشدد کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

November 7, 2026

خیبر پختونخوا میں پولیس کے سیکیورٹی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ اور جدید آلات کے لیے 9 ارب روپے کی منظوری سے فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

November 7, 2026

قومی سلامتی جیسے حساس معاملے کو سیاسی جلسوں میں جگت بازی کا نشانہ بنانا اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے عارضی کرفیو کا تمسخر اڑانا سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی توہین ہے، جس سے ملک میں بداعتمادی پھیلتی ہے۔

November 7, 2026

سعودی اتحادی افواج کا دعویٰ ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ریاض کی طرف داغا گیا کروز میزائل فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا۔

November 7, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *