Category: جنوبی ایشیا

ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے پراجیکٹ فریڈم کے تحت امریکی جہازوں یا تنصیبات کو نشانہ بنایا تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹا دیا جائے گا۔

ایرانی عسکری ذرائع نے متحدہ عرب امارات کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اسرائیل کے آلہ کار نہ بنیں۔ ایرانی حکام نے دھمکی دی ہے کہ کسی بھی قسم کی عسکری غلطی کا انتہائی شدید اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

پاکستان قانونی اصولوں پر کاربند ہے، جبکہ بھارت کی یکطرفہ خاموشی اور عدم تعمیل ایک خطرناک نظیر قائم کر رہی ہے جو علاقائی آبی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔

طالبان کی موجودہ قیادت کی ساخت پر نظر ڈالی جائے تو یہ 85 سے 95 فیصد پشتونوں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ 85 فیصد اہم وزارتیں بھی اسی مخصوص گروپ کے ہاتھ میں ہیں۔

یہ افراد طالبان کی سرپرستی میں نہ صرف اہم عہدوں پر براجمان ہیں بلکہ ریاستی پالیسی سازی اور حکومتی امور میں بھی ان کا کلیدی کردار ہے، جو کہ خطے کی سکیورٹی کے لیے ایک انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔

کمپنی نے 2021 کی قسط تو جمع کرائی، تاہم 2022 کی قسط کی ادائیگی میں ڈیفالٹ کیا۔ سی ڈی اے نے متعدد یاد دہانیوں کے بعد 7 فروری 2023 کو نوٹس اور پھر 8 مارچ کو لیز منسوخی کا حکم جاری کیا تھا۔

ایرانشہر میں پولیس چیف محمود حقیقت کے قتل کی ذمہ داری جیش العدل نے قبول کی ہے، جو اب "پیپلز فائٹرز فرنٹ" کہلاتا ہے

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں معدنی شعبہ مکمل طور پر طالبان کے کنٹرول میں ہے، جہاں کان کنی سے حاصل ہونے والی آمدنی عوامی ترقی اور فلاح کے بجائے طالبان کی مضبوطی دہشت گرد گروہوں کی مالی معاونت اور خطے میں عدم استحکام کو بڑھانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے

گرفتار شخص نے اعتراف کیا کہ وقت کے ساتھ اس کی ذمہ داریاں تبدیل ہوتی رہیں اور تمام مشن مالی ادائیگیوں سے مشروط تھے۔ اس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تمام تر ہدایات، تربیت اور رابطہ ایک ہی موبائل فون کے ذریعے کیا جاتا رہا۔

رضا پہلوی نے دعویٰ کیا کہ ایرانی عوام بالآخر آیت اللہ خامنہ ای کو اقتدار سے ہٹا دیں گے اور اسلامی جمہوریہ کے خاتمے کی راہ ہموار کریں گے۔ انہوں نے اس جدوجہد کو تاریخی تناظر میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جابر اور بدعنوان نظام سے ایران کی آزادی کی تحریک ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران خدا پر مکمل بھروسے اور عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرے گا اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایرانی قوم کی طاقت اور نوجوانوں کی صلاحیت ہی وہ عنصر ہے جس نے دشمن کو ماضی میں جنگ روکنے اور پسپائی پر مجبور کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں مائیک پومپیو نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت اقتدار برقرار رکھنے کے لیے کرائے کے جنگجوؤں پر انحصار کر رہی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ نظام سنگین بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درجنوں شہروں میں مظاہرے اور ہنگامے جاری ہیں جبکہ بسیج فورس شدید دباؤ میں ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی خصوصی نمائندہ مائی ساتو نے ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران آٹھ مظاہرین کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی نمائندہ مائی ساتو کا کہنا ہے کہ ایران میں ملک گیر مظاہروں کے چھٹے روز میں داخل ہو گئے ہیں اور اس صورت حال پر ادارہ گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ایران میں مہنگائی اور ریال کی گراوٹ کے خلاف پانچ روز سے جاری احتجاجی مظاہرے بدھ کے روز پُرتشدد ہو گئے، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے

افغان طالبان پر بیرونِ ملک مخالفین کے خلاف منظم کارروائیوں اور ایران میں سابق فوجی کمانڈر کے قتل کی منصوبہ بندی میں مداخلت کے الزامات سامنے آئے ہیں

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا