سرکاری اعلامیے کے مطابق شہید ریحان زیب خان نے اپنی زندگی تعلیم کے فروغ، امن کے قیام اور معاشرتی بہتری کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے، انتہا پسندی کے خلاف آگاہی پھیلانے اور سماجی مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد کی۔
بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ کے ساتھ تاریخی ملاقات میں، صدر زرداری نے تجارت، دفاع اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی
پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر تعلیم، صحت، زراعت اور انفراسٹرکچر میں جامع ڈیجیٹلائزیشن پروگرام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت سرکاری اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے مربوط کیا جا رہا ہے
آزاد کشمیر میں صحت کارڈ سہولت نئے مالیاتی ماڈل کے تحت بحال، 16 جنوری سے نافذ۔ بی آئی ایس پی رجسٹرڈ خاندانوں کا مفت علاج جاری رہے گا جبکہ عام شہریوں کے لیے 'کوپیمنٹ' ماڈل متعارف ہوگا
بھارت میں ٹرمپ کے بیانات پر شدید ردعمل کے بعد امریکی سفیر سرجیو گور بحران کم کرنے اور بھارت کو امریکہ کا قابل اعتماد اتحادی ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ پیوٹن کی مقبولیت بھارت میں مسلسل بڑھتی جا رہی ہے
سرکاری اعلامیے کے مطابق شہید ریحان زیب خان نے اپنی زندگی تعلیم کے فروغ، امن کے قیام اور معاشرتی بہتری کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے، انتہا پسندی کے خلاف آگاہی پھیلانے اور سماجی مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد کی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ روزمرہ کوآرڈینیشن یا معمول کے رابطوں کی اجازت اپنی جگہ موجود ہے مگر صوبائی اسمبلی میں امن و امان پر اِن کیمرہ بریفنگ کسی صورت معمول کا معاملہ نہیں، یہ ایک حساس اور باضابطہ ادارہ جاتی عمل ہے جس کے لیے وفاقی منظوری لازم ہوتی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور محرکات کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، شناختی کارڈز اور ٹی ٹی پی کا کارڈ بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ علاقے میں مزید سہولت کاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل خواندگی، اخلاقی ضابطوں کی پاسداری اور واضح رہنما اصول نہ صرف عوامی اعتماد کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ معاشرے کو اطلاعاتی آلودگی سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیامِ امن اور رائے سازی میں میڈیا کا کردار کلیدی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے دوروں کا مقصد وفاقی اکائیوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا، جمہوری رویّوں کو فروغ دینا اور سیاسی مکالمے کو آگے بڑھانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وزیراعلیٰ کا دیگر صوبوں کی قیادت اور سیاسی قوتوں سے رابطہ کسی بھی طور غیر آئینی یا غیر معمولی عمل نہیں۔