Category: تازہ ترین

وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر خالد گل سمیت 3 دہشت گرد ہلاک۔

سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 49 دہشت گرد ہلاک۔

تاجکستان میں افغان سفارتخانے میں این آر ایف کے شہید کمانڈر حسیب پنجشیری کی یاد میں قرآن خوانی اور آزادی و انصاف کے عزم کی تجدید کی گئی۔

ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ مخالفین کی کسی بھی غلط اندازے یا خطرے کا فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اڈیالہ جیل سے ملنے والی سیاسی ہدایات اور احتجاجی سیاست کو ترجیح دے رہی ہے، جس سے صوبے میں گورننس شدید متاثر ہو رہی ہے۔

حکومت نے بانیٔ پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دوبارہ سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

بھارت کی ریاست آسام کے جورہاٹ ایئر بیس پر فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ اے این-32 لینڈنگ کے دوران تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے مزید 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جس میں 4 اہم رنگ لیڈرز بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی ثالثی سے امن معاہدے کا حتمی متن تیار ہو چکا ہے اور پاکستان فریقین کے ساتھ اگلے مراحل پر کام کر رہا ہے۔

افغانستان کے صوبے ہلمند میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کالعدم بی ایل اے کا سینیئر ترین کمانڈر محی الدین بلوچ ہلاک ہو گیا ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہو گئے جبکہ بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن آئرن فسٹ 3 مکمل کرتے ہوئے 62 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کاروائی میں 4 اہم کمانڈرز بھی مارے گئے اور 14 ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

بلیدہ کے علاقے نیوانو میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے دو مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

جنوبی وزیرستان میں ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے درمیان اثر و رسوخ کی کشمکش شدت اختیار کر گئی۔ فرید اللہ گروپ نے ٹی ٹی پی چھوڑ کر جماعت الاحرار میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

وفاقی حکومت آج مالی سال 27-2026 کا ساڑھے 17 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ پیش کرے گی۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سمیت متعدد اہم اعلانات متوقع ہیں۔

راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے دھرنے ختم کر دیے، جس کے بعد پولیس اور رینجرز نے کنٹرول سنبھال لیا۔ حکومت نے 177 ایف آئی آرز بحال اور رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کر دیے۔