Category: سکیورٹی

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان میں 12 انتظامی یونٹس بنانے کی تجویز دیتے ہوئے زبان، نسل اور سیاسی مفادات کو بنیاد بنانے کی مخالفت کی ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سرگودھا ضلعی جنرل سیکرٹری محمد فہد حمید اور سابق ایم پی اے فرخ امتیاز کھوکھر نے جماعت کے سیاسی مؤقف اور مولانا فضل الرحمٰن کے بیانات سے اختلاف کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

افغانستان میں القاعدہ برصغیر (اے کیو آئی ایس) نے طالبان کی معاونت سے اپنے تربیتی کیمپوں اور تنظیمی ڈھانچے کو وسعت دے دی ہے، جس میں خطرناک ترین غیر ملکی دہشت گردوں کی واپسی اور مختلف عسکری گروہوں کے مابین مضبوط روابط سامنے آئے ہیں

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں، تنصیبات اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کوئی توجیہہ نہیں ہو سکتی اور جو عناصر اس کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں وہ دراصل قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ایک خود مختار اسلامی جمہوریہ ہے جس کی بنیاد ایمان اور آئین پر استوار ہے، جبکہ مسلح افواج ملکی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بعد ازاں طالبان مخالف مسلح تنظیم "اے ایف ایف" نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

فتنہ الخوارج کی منافقت بے نقاب؛ منشیات، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان میں ملوث گروہ کا نظریہ اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دے دیا گیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بحرینی ہم منصب سے رابطہ؛ دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری سے اتحاد کا مطالبہ، بحرین کی جانب سے اسلام آباد حملے کی مذمت

افغان میڈیا پر دہشت گردی کی کھلی وکالت کرتے ہوئے تجزیہ کار عبدالجبار سٹانکزئی نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ٹی ٹی پی اور شدت پسندوں کو پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے اغواء کی ترغیب دے دی ہے

تحقیقات اور دینی اداروں کے تازہ انکشافات سے ظاہر ہوتا ہے کہ نور ولی محسود کی تاریخی اور مذہبی شناخت میں تنازعات ہیں، جن میں اس کے دادا کی برٹش آرمی کے ساتھ مخبری اور اس کی اسناد کی منسوخی شامل ہے

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گرد تنظیمیں مقامی افراد کو معلومات کی فراہمی روکنے اور خوف پھیلانے کے لیے نشانہ بنا رہی ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حکمت عملی عوامی مزاحمت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے

داعش کی پاکستانی شاخ آئی ایس پی پی نے اپنے اردو میگزین ’یلغار‘ کا انگریزی ایڈیشن جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جو تنظیم کی بڑھتی ہوئی میڈیا سرگرمیوں اور سکیورٹی خطرات کی نشاندہی کرتا ہے